اسحٰق ڈار کی چین کے وزیر برائے بین الاقوامی شعبہ سے ملاقات، سی پیک کو تیز کرنے کے عزم کا اظہار

منگل 14 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحٰق ڈار نے بیجنگ میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (IDCPC) کے بین الاقوامی شعبہ کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے سی پیک کے تمام منصوبوں پر پیش رفت کو تیز کرنے کے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں

پاکستان کی سیاسی جماعتوں اور چین کی کمیونسٹ پارٹی کے درمیان دیرینہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، سینیٹر اسحٰق ڈار نے چین کے بنیادی مسائل پر پاکستان کی مضبوط حمایت کا اعادہ بھی کیا۔

وزیر لیو جیان نے پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور اعلیٰ معیار کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے چین کی حمایت کا اظہار کیا، دونوں رہنماؤں کی پاکستان اور چین کے درمیان آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کی اہمیت اور باہمی فائدہ مند تعاون کو مزید تقویت دینے کی بھی تصدیق کی گئی۔

دونوں رہنماؤں نے سی پیک کے تمام منصوبوں بشمول ML-I کی اپ گریڈیشن، گوادر پورٹ اور KKH کو دوبارہ ترتیب دینے پر پیش رفت کو تیز کرنے کے مشترکہ عزم کا اظہار بھی کیا۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے شانگلہ حملے میں چینی ہلاکتوں پر افسوس اور صدمے کا بھی اظہار کیا۔ انہوں بتایا کہ دہشت گردی کی تمام شکلوں اور مظاہر میں انسداد اور شانگلہ حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے پاکستان کی جانب سے پختہ عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

چین کے بین الاقوامی شعبہ کے وزیر لیو جیان چاؤ کی جانب سے پاکستان میں چینی منصوبوں، اہلکاروں اور اداروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کے اقدامات پر زور دیا گیا ہے۔

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے لیو جیان چاؤ کو اس سال سیاسی جماعتوں کے سی پیک جوائنٹ کنسلٹیٹو میکانزم کے اگلے اجلاس کی شریک صدارت کے لیے پاکستان کے دورے کی باضابطہ دعوت بھی دی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp