ایک مخصوص طبقے کو کلین چٹ دینے کا فرمائشی پروگرام بنایا گیا ہے، فیصل واوڈا کا انکشاف

منگل 14 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیئر سیاستدان سینیٹر فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ مخصوص میڈیا گروپس پر پھر سے کوئی پروپیگنڈا ہونے والا ہے جس کے پیچھے ایک مخصوص طبقے کو کلین چٹ دینے کا فرمائشی پروگرام بنایا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں فیصل واوڈا نے کہاکہ اس کھیل کے کردار بھی عالمی طاقتوں سے جڑے کھلاڑی ہیں۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا آزاد کشمیر میں ہونے والی منصوبہ بندی اور اس کھیل کے کھلاڑی ایک ہی ہیں؟۔

فیصل واوڈا نے بتایا کہ اس پروپیگنڈا مہم میں ممکنہ طور پرکئی اہم شخصیات کی پراپرٹیز سے متعلق گمراہ کن تفصیلات بتائی جائیں گی۔

انہوں نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ کیا دوست ممالک سے آنے والی سرمایہ کاری اور ایس آئی ایف سی اس مہم کا ٹارگٹ ہیں؟ جبکہ سوال یہ بھی ہے کہ اس کا حتمی ہدف کون ہے؟ میں وقت آنے پر سب بتاؤں گا۔

فیصل واوڈا نے یہ نہیں بتایا کہ یہ مہم کون سے میڈیا گروپس شروع کریں گے اور کس کے خلاف ہوگی تاہم انہوں نے وقت سے پہلے خبردار ضرور کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بابر اعظم بھی انسان ہیں، کوشش کررہے ہیں کہ بیٹنگ میں بہتری لے آئیں، شاہین شاہ آفریدی

شاہین آفریدی کا بیٹا بڑا ہوکر کیا بنے گا؟ کرکٹر نے بتادیا

برطانیہ کی مسجد میں نمازیوں کی ورزش کے سیشنز، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پرامن مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کریں، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سیکیورٹی فورسز کو ہدایت

امریکا کی بحر اطلس میں کارروائی، وینزویلا سے منسلک 2 روسی تیل بردار جہازوں پر قبضہ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟