تھک گئے ہیں کیسز سے، بہتر ہے سزا دے کر ہماری جان چھوڑیں، شیخ رشید

بدھ 15 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وہ مقدمات کا سامنا کرتے ہوئے تھک گئے ہیں، بہتر ہے اب سزائیں دے کر جان چھوڑیں۔

انسدادِ دہشت گردی راولپنڈی کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وہ یہاں موجود ہی نہیں تھے لیکن انہیں مقدمات میں ملوث کیا جارہا ہے۔

’حالت ان کی یہ ہے کہ ہمارے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، بچوں کو اٹھا لیا جاتا ہے، زیور اور پیسے لے جاتے ہیں اور خود ہیجڑوں سے مار کھاتے ہیں۔‘

سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف مقدمات میں کوئی گواہی نہیں، اسلام آباد کی 3 عدالتوں میں پیش ہونا ہے، حکومت کا انجن دھواں دیتا ہوا نظر آرہا ہے، 30 جون سے سیاست میں بڑی تبدیلی متوقع ہے۔

شیخ رشید کے مطابق 9 مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کا قیام سب کا مطالبہ ہے، اس ملک میں انصاف کا مذاق بنایا جا رہا ہے، انصاف کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے، اس ملک میں لوگوں کو عدلیہ سے انصاف کی امید ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ پی ٹی آئی میں شامل نہیں لیکن ان کا بانی پی ٹی آئی تعلق ہے، مہنگائی کے خلاف لوگ ایسے ہی نکلیں گے جیسے کشمیر اور راولا کوٹ میں نکلے۔

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں شیخ رشید کی جانب سے بریت کی درخواست دائر کی گئی ہے، شیخ رشید اپنے خلاف مقدمات کی آئندہ سماعت کے لیے 29 مئی کو اڈیالہ جیل میں پیش ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سعودی عرب 2034 میں ’سب سے دلچسپ ورلڈ کپ‘ منعقد کرنے کے لیے پرعزم

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ