بالی ووڈ کے وہ بڑے نام جنہوں نے مشہور ہونے کے لیے اپنے اصل نام تبدیل کردیے

بدھ 15 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کے بڑے ناموں کی شہرت میں ان کی فلموں کے علاوہ ان کے فلمی ناموں کا بھی بڑا عمل دخل ہے۔ بالی ووڈ میں یہ عام روایت ہے کہ ایکٹرز اپنے اصلی ناموں کے بجائے فلمی ناموں سے کیریئر کا آغاز کرتے ہیں جس کے بعد وہ بھارت ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں انہی ناموں سے جانے پہچانے جاتے ہیں۔

بالی ووڈ کے ایسے کئی اداکار اور اداکارائیں ہیں جنہوں نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کے بعد اپنے نام تبدیل کیے اور وہی نام ان کی شاخت بنے۔ ذیل میں چند معروف بالی ووڈ ایکٹرز کے اصلی اور فلمی ناموں کی تفصیل دی گئی ہے:

سیف علی خان

بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان کے زیادہ تر مداح انہیں اسی نام سے جانتے ہیں اور بعض لوگ تو سمجھتے ہیں کہ یہی ان کا اصل کا نام ہے۔ تاہم ایسا نہی، بالی ووڈ میں قدم رکھنے سے قبل انہوں نے خود ہی اپنا نام تبدیل کرکے سیف علی خان رکھ لیا تھا۔ ان کا اصل نام ساجد علی خان تھا۔

ایوشمن کھرانہ

ایشمن کھرانہ بھارتی فلم انڈسٹری کے ورسٹائل اداکار ہیں جنہوں نے انتہائی کم وقت میں بالی ووڈ میں اپنی جاندار اداکاری کا لوہا منوایا۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایوشمن کھرانہ نے بھی فلمی دنیا میں قدم رکھنے سے قبل انہوں نے اپنا نام ایشمن سے کھرانہ سے تبدیل کرکے نشانت کھرانہ رکھ لیا تھا۔

رجنی کانت

بھارتی فلم انڈسٹری کے سپراسٹار رجنی کانت 73 سال کی عمر میں بھی کروڑوں شائقین کے ہیرو ہیں۔ انہوں نے بے شمار تامل فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور ان کا جادو آج بھی بھارت میں سر چڑھ کر بولتا ہے۔ انہیں دنیا بھر میں لوگ رجنی کانت کے نام سے جانتے ہیں تاہم ان کا اصل نام شیواجی راؤ گائیکواڑ ہے۔ ان اپنا فلمی نام ’رجنی کانت‘ تامل فلم ڈائریکٹر کے بالاچندر سے ملا تھا۔

اکشے کمار

بالی ووڈ کے کھلاڑی اور سپر اسٹار اکشے کمار کئی کامیاب فلموں میں اداکاری کرچکے ہیں۔ بلکہ اگر کہا جائے کہ یہ فلمیں انہی کی وجہ سے کامیاب ہوئیں، تو یہ غلط نہ ہوگا۔ بیشتر مداح انہیں اکشے کمار کے نام سے ہی جانتے ہیں، لیکن ان کا اصل نام راجیو ہری اوم بھاٹیہ ہے۔

شلپا شیٹھی

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹھی کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ انہوں نے کئی نامور اداکاروں کے ساتھ فلموں میں کام کیا۔ اب وہ فلموں میں ہیروئن کے طور پر تو نہیں آتیں لیکن اس عمر میں بھی انہوں نے اپنی فٹنس اور خوبصورتی کو برقرار رکھا ہوا ہے۔ لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ ان کا اصل نام ایشوینی شیٹھی۔

اجے دیوگن

اجے دیوگن بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار ہیں جنہوں نے ایکشن فلموں کے ساتھ ساتھ مزاحیہ فلموں میں بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ انہیں عام طور پر لوگ اجے دیوگن کے نام سے ہی جانتے ہیں تاہم ان کا اصل نام وشال ہے جو انہوں نے اس لیے تبدیل کیا تھا کیونکہ بالی ووڈ میں پہلے سے کئی ایسے لوگ تھے جن کا نام وشال تھا۔

ریکھا

ماضی کی معروف اور خوبصورت اداکارہ ریکھا کو لوگ آج بھی اتنا ہی پسند کرتے ہیں جتنا وہ انہیں جوانی کے دور میں پسند کیا جاتا تھا۔ ان کی جوڑی ہر بڑے ہیرو کے ساتھ مشہور ہوئی مگر امیتابھ بچن اور ان کی جوڑی خوب پسند کی گئی۔ بالی ووڈ میں آنے سے پہلے ریکھا نے بھی اپنا نام تبدیل کیا تھا۔ ان کا اصل نام بھنوریکھا گنیسن تھا۔

جیکی شروف

جیکی شروف بالی ووڈ کے سینیئر اداکار ہیں جنہوں نے بطور ہیرو کئی کامیاب فلمیں دیں۔ ان کی مشہور فلموں میں کھل نائیک، رنگیلا اور دیوداس شامل ہیں۔ انہیں بھی لوگ شروع سے جیکی شروف کے نام سے جانتے ہیں، تاہم ان کا اصل نام جے کشن کاکو بھائی ہے۔

ٹائیگر شروف

جیکی شروف کے بیٹے ٹائیگر شروف کو بالی ووڈ میں قدم رکھے زیادہ عرصہ نہیں ہوا لیکن اپنی اداکاری خصوصاً ایکشن اور ڈانس کی وجہ سے انہیں خاصی شہرت حاصل ہوچکی ہے۔وہ باغی اور ہیرو پنتی جیسی کامیاب فلموں میں بطور ہیرو کام کرچکے ہیں۔ اپنے والد کی طرح انہوں نے بھی اپنا نام تبدیل کیا۔ ان کا اصل نام جے ہیمانت شروف ہے۔

دھرمیندر

ماضی کے مقبول اداکار اور ہیرو دھرمیندر کو بالی ووڈ میں خاص مقام حاصل ہے۔ بالی ووڈ کے ’ہی مین‘ دھرمیندر کا شمار اپنے دور کے ہینڈسم ہیروز میں ہوتا تھا۔ انہوں نے کئی کامیاب فلمیں کیں لیکن امیتابھ بچن کے ساتھ ان کی فلم ’شعلے‘ آج بھی لوگ شوق سے دیکھتے ہیں۔ فلم انڈسٹری میں آنے سے پہلے انہوں نے بھی اپنا نام تبدیل کیا تھا۔ ان کا اصلی نام دھرم سنگھ دیول تھا۔

سنی دیول

دھرمیندر کے بیٹے سنی دیول کا شمار 90 کی دہائی کے کامیاب ہیروز میں ہوتا تھا۔ انہوں نے اس کے بعد بھی کئی فلموں میں کام کیا۔ اب وہ فلموں میں کم دکھائی دیتے ہیں لیکن جب بھی ان کی کوئی نئی فلم آتی ہے تو ان سینیما گھر ان کے مداحوں سے بھر جاتے ہیں۔ اپنے والد کی طرح انہوں نے بھی اپنا فلمی نام سنی دیول رکھا جبکہ ان کا اصل نام اجے سنگھ دیول تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp