کراچی: مسلح افراد الخدمت اسپتال کی وین سے نقد رقم چھین کر فرار

بدھ 15 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے علاقے گلشن حدید میں مسلح افراد نے بینک سے واپس جاتے ہوئے الخدمت اسپتال کے ملازمین سے نقد رقم چھین لی ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق کراچی کے تھانہ اسٹیل ٹاؤن کی حدود میں واقع الخدمت فریدہ یعقوب اسپتال کے ملازمین بینک سے کیش لے کر وین پر روانہ ہوئے تھے کہ کچھ فاصلے پر سفید کرولا میں سوار 4 ملزمان نے اسلحہ کے زور پر گاڑی روک کر رقم چھین لی۔

الخدمت اسپتال کے ملازمین نے ڈاکوؤں کی کار کا نمبر نوٹ کرکے پولیس کو مطلع کردیا ہے، پولیس کےمطابق واردات میں استعمال ہونیوالی کرولا کار الطاف حسین میمن کے نام رجسٹرڈ ہے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp