دُرِ فشاں کا خفیہ نکاح کس اداکار سےہوا، بھانڈا پھوٹ گیا

بدھ 15 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلال عباس اور درفشاں سلیم پاکستان کے وہ دو مقبول اداکار ہیں جو اس وقت اپنے سپر ہٹ ڈراما سیریل ’عشق مرشد’ کی کامیابی کے بعد سوشل میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ اس جوڑے سے متعلق حال ہی میں یوٹیوبر ماریہ علی نے سنسنی خیز ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے بلال اور درفشاں کے خفیہ نکاح کا انکشاف کرکے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔

بلال عباس اور درفشاں سلیم پاکستان کے وہ دو مقبول اداکار ہیں جو اس وقت اپنے سپر ہٹ ڈراما سیریل ’عشق مرشد’ کی کامیابی کے بعد سوشل میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں ۔

اس جوڑے سے متعلق حال ہی میں یوٹیوبر ماریہ علی نے سنسنی خیز ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے بلال اور درفشاں کے خفیہ نکاح کا انکشاف کرکے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔

یوٹیوبر نے اداکار عمر شہزاد اور درفشاں سلیم کے ماضی کے تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جب عمر شہزاد ترقی کی منازل طے کر رہے تھے تو درفشاں سلیم نے ان کے ساتھ دوستی کی اور تعلقات کو محبت کی صورت میں پروان چڑھایا۔ ’

بقول عمر شہزاد درفشاں سلیم نے انہیں اس وقت لال جھنڈی دکھائی جب ان کا ڈراما ’کیسی تیری خود غرضی’ سپر ہٹ ہوا پھر اس دوران اداکارہ نے بلال عباس کے ساتھ ملاقات اور بات چیت شروع کردی جو مجھے پسند نہیں آئی۔

عمر شہزاد کے مطابق بلال اور درفشاں کی ملاقات سنگین نوعیت کی ہوتی تھیں جنہیں اداکارہ محض دوستی کا نام دیتی تھیں۔ اب جبکہ عشق مرشد میں ان دونوں کو ایک ساتھ کاسٹ کیا گیا تو دونوں کے درمیان فاصلہ مزید کم ہوگیا اور یہ دونوں  ایک ساتھ  کھاتے پیتے اور گھنٹوں باتیں کیا کرتے تھے’۔

علاوہ ازیں ماریہ علی کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگرچہ ایک ساتھ کوئی تصاویر شیئر نہیں کی گئیں تاہم حالیہ عمرہ ادائیگی میں بھی بلال اور درفشاں سلیم وہاں بھی ایک ساتھ عمرہ ادا کر رہے تھے ’۔

ماریہ علی کا کہنا تھا اب تمام شواہد کو مدنظر رکھتے ہوئے تنازع جنم لے رہا ہے کہ یہ دونوں فنکار خفیہ طور پر شادی کر چکے ہیں اور جلد دنیا کے سامنے اس رشتے کی حقیقت کو بے نقاب کریں گے۔

واضح رہے کہ چند سوشل میڈیا صارفین کو یوٹیوبر ماریہ علی کے دعوے پسند نہیں آئے۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ’یہ ان کی ذاتی زندگی ہے اور آپ کو ایسی جعلی خبریں نہیں بتانی چاہیے‘۔ مداح یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ وہ باضابطہ اعلان کا انتظار کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران نے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی، اسحاق ڈار کا انکشاف

مشرق و سطیٰ کشیدگی: آج اسلام آباد میں پاکستانی، سعودی، ترکیہ اور مصری وزرائے خارجہ کی اہم بیٹھک ہوگی

لاہور جنرل اسپتال میں کامیاب طبی کارروائی، 3 ماہ کے بچے کے معدے سے لوہے کا واشر نکال لیا گیا

خطے کی صورتحال پر چہار فریقی اجلاس،  مصری وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

’پاک سعودی دفاعی معاہدہ محض مالی یا وقتی تعلق نہیں بلکہ فعال حکمت عملی کا حصہ ہے‘

ویڈیو

عمران خان کی آنکھ نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں ان کی سوچ اور نظر ہی خراب ہے، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سونیا شاہ

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟