لاہور جمخانہ کی لیز کا معاملہ: اسپیکر اسمبلی، وزیرخزانہ اور اراکین حیران

بدھ 15 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور جمخانہ لیز کا معاملہ اس وقت پنجاب اسمبلی کے ایوان میں سامنے آیا جب  حکومتی رکن اسمبلی امجد علی جاوید نے تحریک التوا پیش کی اور کہا پنجاب کے مختلف شہروں میں جمخانہ کلبوں کے لیے سرکاری زمینیں مفت میں دی ہوئی ہیں جمخانہ کلب کی زمین جو لیز پر دی گئی ہیں اس کی ماہانہ لیز 470 روپے  ہے۔

اتنے کم کرائے پر زمین دینے پر اسپیکر نے اظہار حیرانگی کا اظہار کیا اور تجسس میں بولے کیا واقعی ہی جمخانہ کلبز کی لیز ماہانہ 470 روپے ہے اور پھر بولے کہ میں اس معاملے پر بولنے سے قاصر ہوں میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ میں کچھ بولوں۔

اسی دوران ایک اور حکومتی رکن اسمبلی سمیع اللہ خان نے اسپیکر کی توجہ مبدزول کرواتے ہوئے کہا کہ ہم نے کہا کہ ہمیں جمخانے کی ممبر شپ نہیں چاہیے مگر ہم حقائق سامنے لانا چاہتے ہیں کہ جمخانہ کلبز  کی زمین حکومت نے کیسے اونے پونے دی ہوئی ہے۔

’ہم اس معاملے پر کچھ نہیں کر سکتے‘

ایوان میں جب جمخانہ کلبز کی لیز کی بات ہورہی تھی تو سب ارکان خاموش ہوگئے۔ اسپیکر بھی تعجب کا اظہار کر رہے تھے اسی دوران حکومتی رکن اسمبلی سعید اکبر نوانی اٹھے اور کہا آپ لوگ ایوان میں جتنی مرضی باتیں کرلیں مگر آپ لوگ کچھ نہیں کر سکتے غریب آدمی سے لاکھوں روپے لیز کے لیے جاتے ہیں اتنے کم پیسے لینے کی بجائے ان کو یہ پیسے بھی معاف کردیے جائیں۔

پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان نہ لیز کے پیسے نہ تو بڑھوا سکتا ہے اور نہ ہی کچھ اور کر سکتا ہے، جیم خانہ لیز کے معاملے پر میں ہاؤس میں کھڑے ہوکر کہہ رہا ہوں ہم کچھ نہیں کرسکیں گے۔

اسپیکر کی رولنگ

جمخانہ کلبز کی لیز پر اپوزیشن نے کہا کہ جمخانہ کلب کے ساتھ  صوبائی وزیر خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن کا  اور ان کی فیملی کا تعلق ہے یہ خود اس کلب کے ممبرز میں خود پریشان ہوں کہ کیسے جیم خانہ کلب کو ماہانہ 470 روپے کی لیز پر زمین دی ہوئی ہے۔

صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن نے اسپیکر کے دریافت کرنے پر کہا کہ یہ رقم سن کر تو میں خود حیران ہوں میں ڈیپارٹمنٹ سے اس کا جواب طلب کرتا ہوں مجھے نہیں پتا یہ کس ڈیپارٹمنٹ کی زمین ہے جس کے بعد اسپیکر نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ میاں مجبتیٰ شجاع الرحمن یہ پنجاب حکومت کی زمین ہے کلب والے جواب نہیں دیتے آپ محکمے سے جواب لیں اور اس ایوان کو جلد ازجلد آگاہ کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیاست، روحانیت اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع امتزاج،  عمران خان اور بشریٰ بی بی پر اکانومسٹ کی رپورٹ

برازیلی انفلوئنسر عمارت کی چھت سے گر کر ہلاک

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آتشزدگی، بروقت کارروائی سے صورتحال پر قابو پا لیا گیا

شاباش گرین شرٹس! محسن نقوی کی ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد، سری لنکا کا بھی شکریہ

بابر اعظم کا ایک اور سنگ میل، پاکستان کے جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سینچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا

ویڈیو

سپریم کورٹ ججز کے استعفے، پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر آگئی

آئینی ترمیم نے ہوش اڑا دیے، 2 ججز نے استعفیٰ کیوں دیا؟ نصرت جاوید کے انکشافات

اسلام آباد کے صفا گولڈ مال میں مفت شوگر ٹیسٹ کی سہولت

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے