چینی کمپنی کی ٹیسلا کو ٹکر، کم قیمت الیکٹرک کار متعارف کرا دی

جمعرات 16 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بجلی سے چلنے والی گاڑیاں تیار کرنے والی چینی کمپنی ’نیو‘ (Nio) نے کم قیمت الیکٹرک کار تیار کرکے معروف امریکی کمپنی ’ٹیسلا‘ کے لیے مشکل کھڑی کر دی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق، نیو نے حال ہی میں اپنی پہلی الیکٹرک اور کم قیمت کار متعارف کرائی ہے جو ٹیسلا کی دنیا بھر میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کار ’ماڈل Y‘ کے لیے ایک کھلا چیلنج ہے۔

نیو کی تیار کردہ الیکٹرک کار L60 ایس یو وی کی قیمت 219900 یوآن (30465 ڈالر) ہے جو دنیا کی مقبول ترین الیکٹرک کار ٹیسلا ماڈل Y سے قیمت میں 10 فیصد کم ہے۔ ٹیسلا ماڈل Y کی قیمت چین میں 249000 یوآن ہے۔

نیو کی الیکٹرک کار کی افتتاحی تقریب کا انعقاد شنگھائی میں کیا گیا۔ اس موقع پر نیو کے چیف ایگزیکٹیو ولیم لی کا کہنا تھا کہ کمپنی کا مقصد ٹیسلا کے ماڈل Y اور ٹویاٹا RAV4 کا مقابلہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی نے L60 کے آرڈر لینا شروع کر دیے ہیں اور رواں برس ستمبر تک کاروں کی ڈیلیوری شروع کردی جائے گی۔

واضح رہے کہ چینی کمپنی کی جانب سے نئی الیکٹرک کار کی لانچنگ ایک ایسے وقت کی گئی ہے جب امریکی صدر جوبائیڈن نے چین سے الیکٹرک کاروں پر درآمدی ٹیکس کو 4 گنا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیئر صحافیوں کا ’وی نیوز‘ اسلام آباد دفتر کا دورہ، استقبال اور تحائف پیش

  اسلام آباد میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کی تقریبات کا آغاز، سیالکوٹ کی فٹبال نے میلہ لوٹ لیا

عمران خان کی حکومت کے خاتمے میں بیرونی سازش ثابت نہیں، سائفر پر بحث پرانا سیاسی بیانیہ

ایران پر حملے کا فیصلہ ایک گھنٹے میں کرنے والا تھا لیکن پھر معاملہ مؤخر کردیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان اور ایشیائی بینک کے درمیان بڑا معاہدہ، این-5 کی تعمیرِ نو کے لیے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

ویڈیو

سینیئر صحافیوں کا ’وی نیوز‘ اسلام آباد دفتر کا دورہ، استقبال اور تحائف پیش

بلوچستان کے نوجوانوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے پروگرام میں بھرپور شرکت

سعد رفیق کیخلاف سوشل میڈیا مہم، شیخ سائرہ کی روتے ہوئے لیگی رہنما سے اپیل، ایران پر حملے کی تیاری، امریکا کا پیغام

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا

قدم قدم سوئے حرم