چینی کمپنی بی وائی ڈی الیکٹرک کاروں کی ملکہ ٹیسلا کو کس طرح مات دے رہی ہے؟

بدھ 27 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹیسلا امریکا میں الیکٹرک گاڑیاں بنانے کے حوالے سے سب سے آگے ہوسکتی ہے لیکن بیرونی ممالک میں اس کمپنی کو سخت مقابلے کا سامنا ہے۔

چین الیکٹرک گاڑیوں کی دنیا کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے جہاں ٹیسلا مقامی کار ساز کمپنیوں کے سامنے اپنا مقام کھو رہی ہے۔ یہ مقامی کمپنیاں ارزاں قیمتوں پر تیزی سے بہتر گاڑیاں بنا رہی ہیں جن میں سرفہرست بی وائی ڈی ہے.

سنہ2023  کی چوتھی سہ ماہی میں بی وائی ڈٰی نے بیٹری سے چلنے والی گاڑیاں اپنی امریکی حریف سے زیادہ فروخت کرتے ہوئے اس کا اس میدان میں دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ہونے کا اعزاز چھین لیا۔

وانگ چوان فو کی قائم کردہ بی وائی ڈٰی نے سنہ 1990 کی دہائی میں موبائل فون کے لیے بیٹریاں بنانا شروع کیں۔ سنہ 2003 تک کمپنی نے آٹوز پر توجہ مرکوز کر لی تھی اور اس کے بعد سے یہ چین میں سب سے بڑا کار برانڈ بن گئی۔ اس کے ساتھ یہ ای وی بیٹریاں بنانے والی بھی ایک بڑی کمپنی ہے۔

تجزیہ کار سیم ابولسامد نے سی این بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی وائی ڈی لیتھیم آئرن فاسفیٹ بیٹریاں بنانے والی دنیا کی سرفہرست کمپنیوں میں سے ایک ہیں۔

انہوں نے لیتھیم آئن بیٹریوں کے فوائد کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ دیرپا ہوتی ہیں اور ان کی تیاری میں فی کلو واٹ فی گھنٹہ تقریباً 30-40 فیصد کم لاگت آتی ہے۔

بی وائی ڈی کی بڑے پیمانے پر پذیرائی کی اصل وجہ اس کی گاڑیوں کی ارزاں قیمت پر دستیابی ہے۔ اس کے کئی ماڈلز کی قیمتیں 20 ہزار امریکی ڈالر سے بھی کم سے کم شروع ہوتی ہیں۔

ڈن ان سائٹس کے سی ای او مائیکل ڈن کا کہنا ہے کہ میونخ میں صرف چند مہینے پہلے انہوں نے سیگل لانچ کی جس کی قیمت ساڑھے 11 ہزار امریکی ڈالر  جب کہ امریکا اور یورپ میں آپ کو بنیادی سطح کی ایسی گاڑی لینے کے اس قیمت کو دوگنا کرنا پڑے گا۔

بی وائی ڈی اب عالمی سطح پر جارحانہ طور پر وسعت پا رہی ہے اور اس نے گزشتہ سال 70 ممالک میں 2 لاکھ 40 ہزار کاریں ایکسپورٹ کیں۔ اس نے ہنگری میں یورپی فیکٹری کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے اور میکسیکو میں سائٹس تلاش کر رہی ہے۔

مائیکل ڈن کا کہنا ہے کہ بی وائی ڈی یقینی طور پر امریکی مارکیٹ کے لیے بھی تیاری کر رہی ہے اور صحیح وقت کا انتظار کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور یورپ بی وائی ڈی کے لیے منافع بخش ہوگی اور اسے اب عالمی سطح پر ترقی کی منازل طے کرنے کے لیے یہاں داخل ہونا، مقابلہ کرنا اور جیتنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp