عمران خان کی پیشی: سپریم کورٹ یوٹیوب چینل کے سبسکرائبرز میں کئی گنا اضافہ

جمعرات 16 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اڈیالہ جیل انتظامیہ نے توشہ خانہ، القادر ٹرسٹ اور دورانِ عدت نکاح کیس سمیت متعدد کیسز میں اڈیالہ جیل میں قید بانی تحریک انصاف عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ میں پیشی کے انتظامات مکمل کر لیے۔ نیب ترامیم میں وفاقی حکومت کی جانب سے دائر اپیل پر آج سپریم کورٹ میں سماعت ہوگی جس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ کرے گا۔

عمران خان کی پیشی کے موقع پر یو ٹیوب کے سبسکرائبرز میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، سپریم کورٹ کے سبسکرائبرز کی تعداد 10 ہزار سے بڑھ کر 50 ہزار تک پہنچ گئی ہے صارفین اسے سپریم کورٹ کے لیے ڈالرز کمانے کا بہترین ذریعہ قرار دے رہے ہیں۔

عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کا سن کر پی ٹی آئی کے کارکنان کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے، اورسوشل میڈیا پر IKonVideoLink# کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے۔ پی ٹی آئی کے حامی صارفین کی جانب سے عمران خان کے لیے محبت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

سیمابیہ طاہر لکھتی ہیں کہ اگر کورٹ کے کہ حکم کی تعمیل کی گئی تو آج پوری دنیا کی نظر صرف اور صرف سپریم کورٹ کی لائیو نشریات پر ہوگی کیونکہ قوم اپنے قیدی نمبر 804 (عمران خان) کو دیکھ سکے گی اور کئی ریکارڈز ٹوٹیں گے۔

ایک صارف نے لکھا کہ عمران خان کی ایک جھلک سے آج تاریخ رقم ہو گی۔

فواد چوہدری نے یو ٹیوب کا ایک لنک شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سپریم کورٹ کے اِس یوٹیوب لنک پر عدالتی کارروائی 11 بجے براہ راست نشر ہوگی جس میں عمران خان کی پییش متوقع ہے، یہ سپریم کورٹ کے لیے ڈالرز کمانے کا بہترین موقع ہے۔

جہاں تحریک انصاف کے حامی اپنے لیڈر کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے تاب تھے وہیں یہ خبریں بھی سامنےآ رہی ہیں کہ سپریم کورٹ میں لائیو سٹریم پر پابندی لگا دی گئی ہے، اس فیصلے پر روزینہ علی لکھتی ہیں کہ عمران خان کا اتنا خوف کیوں ہے؟

ایک ایکس صارف نے لکھا کہ عمران خان کی پیشی کے موقع پر سپریم کورٹ کے یوٹیوب چینل کے سبسکرائبرز میں غیر معمولی حد تک اضافہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف آج کے دن 30ہی  ہزار سبکرائبرز کا اضافہ ہو چکا ہے۔

سینیٹر ذیشان خانزادہ لکھتے ہیں کہ آج سال کے بعد قوم عمران خان کو لائیو سنے گی، کروڑوں لوگ عمران خان کی جھلک دیکھنے کو بےتاب ہیں قوم کے لیڈر کو قید کرلیا ہے مگر اس کا نظریہ اس کی محبت عوام کے دلوں میں روز بروز بڑھ رہی ہے اس میں کمی نہیں ہورہی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس اگست میں گرفتاری کے بعد سے ‘سیکیورٹی خدشات’ کے پیشِ نظر عمران خان کو تاحال کسی عدالت میں ذاتی حیثیت یا ویڈیو لنک کے ذریعے پیش نہیں کیا گیا، تاہم گزشتہ روز سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کیس میں عمران خان کو بذریعہ ویڈیو لنک پیش ہونے کی اجازت دے دی تھی۔ امکان ہے کہ تقریباً ساڑھے 9 ماہ بعد عمران خان کے مداح آج ان کی جھلک دیکھ سکیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟