ذیابیطس کے علاج میں استعمال ہونے والی دوا امراض قلب میں بھی مددگار، مگرکیسے؟

جمعرات 16 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بڑھتا وزن ہمیشہ سے لوگوں کا اہم مسئلہ رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ لوگ وزن کم کرنے کے لیے کئی طرح کے حربے استعمال کرتے ہیں۔ اس حوالے سے ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 2 سیماگلوٹائیڈ دوا جسے ویگووی اور اوزیمپک کے ناموں سے بھی جانا جاتا ہے، وزن کم کرنے کے لیے مفید ہیں۔

تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ وزن کم کرنے کے ساتھ ساتھ یہ دوا دل کے مسائل کو بھی کم کردیتی ہے، اس سے ہارٹ اٹیک کے خطرے کو بھی کم کیا جا سکتا ہے۔

تحقیقی ٹیم کی سربراہی کرنے والے پروفیسرجان ڈین فیلڈ نے کہا کہ سیماگلوٹائیڈ بلڈ شوگر، بلڈ پریشر یا سوزش پر مثبت اثرات کے ساتھ ساتھ دل کے پٹھوں اور وریدوں پر براہ راست مثبت اثرات مرتب کرسکتی ہے۔

اٹلی میں یورپی کانگریس آن اوبیسٹی (ای سی او) میں مطالعہ پیش کرنے سے پہلے پروفیسر ڈین فیلڈ نے کہا کہ ایک اہم دریافت ہوئی ہے، جس کے ‘اہم طبی اثرات’ ہیں، اس کا موازنہ 1990 کی دہائی میں اسٹیٹن نامی کولیسٹرول سے لڑنے والی گولیوں سے کیا جاسکتا ہے۔

تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ سیماگلوٹائیڈ ہارٹ اٹیک یا فالج کا خطرہ کم کرتی ہے، 20 ہفتوں تک سیماگلوٹائیڈ استعمال کرنے والے 62 فیصد مریضوں نے اپنا 5 فیصد وزن کم کیا، ان مریضوں میں یکساں طور پر ہارٹ اٹیک، فالج یا ہارٹ فیل ہونے کے خطرے میں کمی ہوئی۔

بی بی سی ریڈیو 4 کے ٹوڈے پروگرام سے بات کرتے ہوئے پروفیسر ڈین فیلڈ نے کہا کہ یہ دوا موٹاپے کے علاج میں ‘ممکنہ طور پر اہم مقام’ رکھتی ہے، ‘بہت سے لوگ ایسے ہیں جن کا وزن زیادہ ہے یا موٹاپا ہے، سیماگلوٹائیڈ ایسے لوگوں کے لیے فائدہ مند ہے، یہ نہ صرف وزن کم کرتی ہے بلکہ دل کی بیماریوں کے خلاف بھی مفید ہے۔

ایسی دواؤں کے استعمال میں احتیاط کی ضرورت ہے، پروفیسر رامین شکور

برائٹن یونیورسٹی میں امراض قلب کے ماہر پروفیسر رامین شکور(جو اس تحقیق میں شامل نہیں تھے) نے کہا ہے کہ ایسی دواؤں کے استعمال میں احتیاط کی ضرورت ہے، ہم اس طریقہ کار اور حیاتیاتی عمل کے بارے میں واضح نہیں ہیں جس کے ذریعے سیماگلوٹائیڈ دل کے امراض سے ہونے والی اموات کے خطرے کو کم کر سکتا ہے۔

پروفیسر رامین شکور کے مطابق یہ دوا لبلبے کی سوزش اور گلے کے کینسر کا خطرہ بن سکتی ہے، ان ادویات کے نقصانات ہیں جو اکثر بیان نہیں کیے جاتے، ڈاکٹروں کی نگرانی میں یہ دوا استعمال کرنی چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟