نچلے دھڑ سے معذور مریضوں کے لیے امید کی کرن، مگر کیا؟

بدھ 5 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوئس میڈیکل کمپنی نے فالج کے مریضوں کے لیے ایک ایسا آلہ تیار کیا ہے جو ان کو اپنے ہاتھوں اور بازوؤں کو حرکت دینے میں مدد فراہم کرے گا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایک سوئس میڈیکل ٹیکنالوجی کمپنی ‘آن ورڈ’ نے ایسی ڈیوائس تیار کی ہے، جو فالج کے مریضوں کو بازوؤں اور ہاتھوں کو حرکت کرنے میں مدد دیتی ہے، اس ڈیوائس کی مدد سے نچلے دھڑ کے فالج کے شکار 40 سے زائد افراد نے اپنے بازوؤں اور ہاتھوں کا جزوی کںٹرول حاصل کیا ہے۔

اس ڈیوائس کے ذریعے فالج زدہ مریضوں کی متاثرہ ریڑھ کی ہڈی کے قریب الیکٹروڈز کے ذریعے الیکٹرکل کرنٹ فراہم کیا جاتا ہے، اس تجربے کے بعد یہ امید بڑھ گئی ہے کہ یہ آلہ متاثرہ ریڑھ کی ہڈی والے افراد کو ہاتھوں سے کام میں مدد دے سکتا ہے، نان انویسو ڈیوائس کے لیے جِلد یا جسم میں کوئی آلہ داخل کرنے کی ضرورت بھی نہیں ہوتی۔

تحقیق کے مطابق اس آلے کے ٹرائل میں حصہ لینے والے 60 میں سے 43 افراد نے 2 ماہ کی تھیراپی کے بعد اپنے بازوؤں اور ہاتھوں کے استعمال کی طاقت اور صلاحیت دوبارہ حاصل کی ہے۔

15سال قبل ایک گھوڑے سے گر کر مفلوج ہونے والی برطانوی صحافی اور ٹرائل کا حصہ بننے والی میلینی ریڈ کہتی ہیں کہ ہر کوئی یہ سوچتا ہے کہ اگر کسی کو ریڑھ کی ہڈی میں چوٹ آئی ہے تو وہ سب سے پہلے اپنے پیروں پر چلنا چاہے گا، لیکن اگر آپ ‘ٹیٹرا پلیجک’ ہیں تو سب سے زیادہ اہم کام ہاتھوں سے ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس ڈیوائس سے خوش ہیں کیوں کہ اس کی وجہ سے وہ اپنا بایاں ہاتھ استعمال کرتے ہوئے فون پکڑ اور اسکرول کرسکتی ہیں۔

ٹرائل میں شامل ایک اور شخص شیرون کیمبل کے مطابق اس ڈیوائس نے ان کی ٹائپنگ اسپیڈ، کھانا پکانے اور لکھنے کی صلاحیت کو بہتر بنانے میں مدد دی ہے۔ ’اس نے میرے معیارِ زندگی کو بہتر بنایا ہے۔‘

امریکی سائنسدان چیٹ مورٹز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ ڈیوائس فالج زدہ افراد کے دماغ اور متاثرہ اعضا کے درمیان نئے رابطے پیدا کرتی ہے جبکہ وقت گزرنے کے ساتھ اس کے فوائد میں اضافہ ہوتا ہے، یہ بہتری اس وقت بھی ہوتی ہے جب ڈیوائس کنیکٹ نہ ہو۔

اس تحقیق کی نگرانی کرنے والے فرانسیسی نیورو سائنس دان گریگوئر کورٹین کے مطابق تاریخ میں پہلی بار کوئی طریقہ ریڑھ کی ہڈی کے متاثر ہونے کے باعث مفلوج افراد کے علاج میں اتنا کارگر ثابت ہوا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ آلہ تیار کرنے والی کمپنی اس کی امریکا میں منظوری حاصل کرنے کے لیے بات چیت کررہی ہے، امید ہے کہ رواں سال کے آخر تک یہ مارکیٹ میں آجائے گی، اس کے بعد یورپ میں بھی جلد اس کی پیروی کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چین اور روس نے ایران کو ہتھیار نہ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستانی اوپنرعبداللہ فضل ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

چین کا اے آئی بلیک بورڈ: استاد کی آواز اور لکھائی سمجھ کر سبق کو تھری ڈی ماڈل میں تبدیل کرنے والی ٹیکنالوجی

سام سنگ گلیکسی ایس 27 کے کیمرا فیچرز لیک، الٹرا ماڈل میں 50 میگا پکسل سینسر متوقع

ویڈیو

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر ‘اسکائی 47 قراقرم ون’ کا افتتاح کر دیا

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب