ٹی20 ورلڈ کپ، پاک-بھارت میچ کے لیے تیار نیویارک اسٹیڈیم پر لوگ تنقید کیوں کررہے ہیں؟

جمعرات 16 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جون میں شروع ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں روایتی حریف پاک بھارت کے میچ کی میزبانی کرنے والے نیو یارک کے نساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم کا افتتاح کردیا گیا۔ آئی سی سی نے گزشتہ روز نیویارک کے نساؤ کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر ایتھلیٹ یوسین بولٹ، پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک، انگلینڈ کے لیام پلنکٹ، ویسٹ انڈیز کے سر کرٹلی ایمبروز، یو ایس اے ٹیم کے کورے اینڈرسن اور موناک پٹیل اسٹیڈیم کی پہلی جھلک دیکھنے گراؤنڈ پہنچے۔

اسٹیڈیم کے افتتاح کے بعد صارفین کی جانب سے اس پر حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ایک صارف نے کہا کہ یہ بالکل ٹریننگ گراؤنڈ کی طرح لگ رہا ہے۔

ایجنٹ نوبز نامی اکاؤنٹ سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ گراؤنڈ میرے گھر کے قریب موجود گراؤنڈ سے بھی چھوٹا ہے۔

ایک ایکس صارف نے نساؤ کرکٹ اسٹیڈیم پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس گراؤنڈ کی باؤنڈری بہت چھوٹی ہے جیسے کم عمر بچوں کے لیے بنائی گئی ہو، صارف نے بڑے گراؤنڈ کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اصل میں اس طرح کا ہونا چاہیے تھا۔

سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر ایک صارف نے گراونڈ کی ویڈیو دیکھ کر کہا کہ ایسا لگتا ہے جیسے یہ گراؤنڈ صرف چھکے مارنے کے لیے بنایا گیا ہو۔

کندن مہتا نے کہا کہ یہ گراؤنڈ بہت چھوٹا نظر آ رہا ہے۔

واضح رہے کہ پاک بھارت میچ 9 جون کو نیو یارک میں شیڈولڈ ہے۔ نیویارک کا نساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم پاک بھارت میچ سمیت ورلڈ کپ کے 8 میچز کی میزبانی کرے گا۔ اس کے علاوہ ایجبسٹن اسٹیڈیم میں پاکستان  اور بھارت کے میچ کے لیے فین پارک بنایا جا رہا ہے جس میں 8 ہزار تک تماشائیوں کے آنے کی توقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی فضائی پابندی سے ایئر انڈیا کو شدید نقصان، چین سے فضائی راستہ حاصل کرنے کی کوششیں

دنیا بھر میں سروس میں خرابی کیوں اور کیسے ہوئی؟ کلاؤڈ فلیئر نے وضاحت کردی

آئی فون 17 پاکستان میں اب بغیر سود کے قسطوں پر بھی ممکن، مگر کیسے؟

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے چچا سید مجاہد حسین بخاری انتقال کر گئے

کراچی: فائیو اسٹار ہوٹل کو 28 سال قبل چوری شدہ گاڑی پر ای چالان موصول

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ