سعودی عرب میں شاہی فرامین کے مطابق تبادلے اور تقرریاں

جمعرات 16 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی فرمانروا خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے نے متعدد شاہی فرامین جاری کیے ہیں۔

عرب نیوز کے مطابق شاہ سلمان نے شہزادہ ڈاکٹر عبد العزیز بن محمد بن عبد العزیز عیاف آل مقرن کو اپنا مشیر خاص مقرر کیا ہے۔ شاہ سلمان نے نائب وزیر نیشنل گارڈ عبد المحسن بن عبد العزیز التویجری کو اپنے منصب سے سبکدوش کرکے ایوان شاہی میں مشیر مقرر کردیا ہے۔

شاہی فرمان میں شہزادہ ڈاکٹر عبد العزیز بن محمد بن عبد العزیز بن عیاف آل مقرن کو نائب وزیر نیشنل گارڈ کی بھی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ شاہ سلمان نے خالد بن محمد بن عبد العزیز العبد الکریم کو سیکریٹری کابینہ مقررکیا ہے۔ شاہی فرمان میں شیہانہ بنت صالح بن عبد اللہ العزاز کو نائب سیکریٹری کابینہ کے منصب سے سبکدوش کرکے ایوان شاہی میں مشیر مقرر کردیا گیا ہے۔

اسی طرح مازن بن ترکی بن عبداللہ السدیری کو کابینہ کونسل میں مشیر مقرر کیا گیا ہے۔ انجینئر سامی بن عبداللہ مقیم کو سعودی ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت اتھارٹی میں نائب سربراہ جبکہ الربدی بن فہد بن عبدالعزیز کو قومی ڈیٹا ادارے کے سربراہ کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔

خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان نے عبد المحسن بن سعد عبد المحسن کو نائب وزیر خزانہ، عبد العزیز بن سعود بن عبدالعزیز الدحیم کو نائب وزیر تجارت، ڈاکٹر عبد اللہ بن علی بن محمد الاحمری کو نائب وزیر صنعت اور انجینئر انس بن عبد اللہ بن حمد الصلیع کو نائب وزیر سیاحت مقرر کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

11 سالہ امریکی لڑکے نے کینڈاما کھلونے کے ذریعے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

’علم حاصل کرنے سے ہی عزت بڑھتی ہے‘، مریم نواز کا بھکر میں دانش اسکول کا افتتاح

نیشنل ایکشن پلان پر اتفاق رائے موجود، دہشتگردی کے معاملے پر سیاسی الزام تراشی بند ہونی چاہیے، طلال چوہدری

واٹس ایپ بدلنے جارہا ہے، صارفین کے لیے پریمیم فیچرز کا اعلان

واٹس ایپ بیٹا صارفین کے لیے نیا فیچر، چینل اپڈیٹس کی کارکردگی جانچنا آسان

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘