شمالی غزہ میں بے گناہ فلسطینیوں پر بمباری کے لیے موجود ایک اسرائیلی ٹینک نے اپنے ہی 5 فوجیوں کی جان لے لی۔
مزید پڑھیں
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق، اسرائیلی فوج نے بتایا کہ بدھ کو جبالیہ کیمپ کے قریب اس کی پیراٹروپرز بریگیڈ کی 202 بٹالین کے 5 فوجی اسرائیلی ٹینک کے فائر کیے ہوئے گولے کا نشانہ بن گئے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ٹینک عملے نے ایک عمارت کی کھڑکی سے بندوق کی نالی نکلتی دیکھی تو اس نے عمارت پر گولہ باری کردی۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی ٹینک کی گولہ باری کے باعث عمارت میں موجود 5 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 7 بری طرح زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی جارحیت اور مسلسل بمباری کے باعث لاکھوں فلسطینی اپنا گھر بار چھوڑ کر جاچکے ہیں جبکہ حماس اور اسرائیلی فوج کے درمیان ان علاقوں میں لڑائی میں شدت آچکی ہے۔
واضح رہے کہ غزہ جنگ میں اب تک 248 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جن میں 44 یعنی 15 فیصد فوجی مختلف اپنی ہی فوج کے ہاتھوں ہلاک ہوئے ہیں۔