راولاکوٹ: نوجوان نے طالبہ کو قتل کرکے اپنی بھی جان لے لی

جمعرات 16 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولاکوٹ میں ایک نوجوان نے ایک طالبہ کو گولی مار کرکے قتل کرنے کے بعد خود اپنی بھی جان لے لی۔

پولیس کے مطابق گورنمنٹ گرلز کالج کھڑک کے پاس شامی نامی نوجوان نے طالبہ کو گولی مار کر قتل کر دیا اور بعد میں خود کو بھی گولی مار لی۔

شامی کھڑک کا رہائشی بتایا جاتا ہے جبکہ مقتولہ گرلز ڈگری کالج کھڑک کی طالبہ اور متیالمیرہ کی رہائشی تھی۔

پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سی ایم ایچ اسپتال راولاکوٹ منتقل کر دیا۔

قتل و خودکشی کے اس واقعے کی وجوہات تا حال سامنے نہیں آ سکی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp