درّہ جامبل، جنگلات اور آبشاروں کا حسین امتزاج

جمعہ 17 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوات کے مرکزی شہر مینگورہ سے محض 11.4 کلومیٹر کی مسافت پر جامبل درّہ اپنے دامن میں بے پناہ خوبصورتی سمیٹے ہوئے ہے، مگر اہلِ سوات بالعموم اور ملک کے دیگر حصّوں میں بسنے والے لوگ بالخصوص اس سے بے خبر ہیں۔

جامبل درہ کی خصوصیات

درّہ جامبل سوات کے دیگر درّوں سے ہر لحاظ سے منفرد ہے، یہ درّہ دیگر درّوں کے لحاظ سے ممتاز حیثیت رکھتا ہے۔

آسان رسائی

درّہ جامبل کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ اس تک رسائی انتہائی آسان ہے۔ مینگورہ شہر سے گاڑی میں بیٹھ کر جامبل بازار تک 24 یا 25 منٹ میں پہنچا جاسکتا ہے۔ سڑک پکی ہے اور مقامی لوگ مہمان نواز ہیں۔ چچا غالبؔ سے معذرت کے ساتھ : صلائے عام ہے’یارانِ ہائیکنگ‘کے لیے۔

بہترین ہائیکنگ، ٹریکنگ اور کیمپنگ سپاٹ

درّہ جامبل کی ایک اور انفرادی خصوصیت یہ ہے کہ یہ نہ صرف ہائیکنگ کے لیے بہترین سپاٹ ہے، بلکہ یہاں کئی دنوں تک ٹریکنگ کا لطف بھی اٹھایا جا سکتا ہے۔ اس درّے کے فلک بوس پہاڑ ایک طرف ضلع شانگلہ کو لِنک کرتے ہیں تو دوسری طرف ضلع بونیر سے جا ملتے ہیں۔

درّہ جامبل میں ہائیکنگ اور ٹریکنگ کے ساتھ ساتھ کیمپنگ بھی کی جاسکتی ہے۔ یہاں کیمپنگ کے لیے ایک سے ایک بہترین جگہ موجود ہے۔ اس درّے میں کئی آبشاریں ہیں جہاں کیمپنگ اور آپ کی ٹرپ کا مزا دوبالا کرسکتی ہیں۔

4 خوب صورت آبشاریں

جامبل درے کی ایک زبردست خصوصیت یہ بھی ہے کہ یہاں ایک نہیں، 2 نہیں بلکہ 4 خوب صورت آبشاریں سیاحوں کی توجہ اپنی طرف مرکوز کرتی ہیں۔

اس سلسلے کی سب سے بڑی اور خوب صورت آبشار’چڑھ خوا‘ہے، جس پر جامبل بازار سے شروع ہونے والی مختصر سی مگر صبر آزما ہائیک کا خاتمہ ہوتا ہے۔ مذکورہ ہائیک ڈیڑھ گھنٹے سے 2 گھنٹے پر مشتمل ہے، جس میں ایک سے بڑھ کر ایک خوب صورت آبشار دامنِ دل کھینچ لیتی ہے۔ ہر آبشار کی پھوار من کو گدگداتی ہے اور بندہ چاہتا ہے کہ آبشار کے چرنوں میں رات بتا دی جائے۔

ہائیک کے لوازمات

چڑھ خوا آبشار کی ہائیکنگ پر نکلتے سمے ذیل میں دی جانے والی اشیا ساتھ لینا نہ بھولیں

ٹریکنگ سوٹ

ٹریکنگ شوز

پی کیپ

دھوپ کا چشمہ

سن برن سے گردن کو بچانے کے لیے ایک کپڑا

ہائیکنگ سٹک

اس ہائیک میں میٹھے پانی کے جَھرنے وافر مقدار میں موجود ہیں، اس کے علاوہ ایک شفاف پانی کی ندی بھی بہتی ہے، مگر پھر بھی ایک عدد بوتل ساتھ لینا نہ بھولیں۔

اس کے علاوہ خشک میوہ جات بھی ساتھ لینا نہ بھولیں، بسکٹ، جوس وغیرہ بہترین آپشن ہیں۔

کیمرہ یا اچھے کیمرے والا موبائل فون ساتھ نہ لے جانا زیادتی ہوگی کیوں کہ آپ اپنی زندگی کے بہترین لمحات کو کیمرے کی آنکھ سے قید نہیں کریں گے، تو بعد میں پچھتائیں گے ضرور!

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد ایئرپورٹ پر ٹریفک کنٹرولر کی بروقت مداخلت، غیر ملکی طیارہ حادثے سے بچ گیا

اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان کا نیا دھرنا جاری، کارکنوں کی تعداد گھٹنے لگی

28 ویں ترمیم بجٹ سے پہلے متوقع، جن امور پر اتفاق نہیں ہوسکا وہ اگلی ترامیم کا حصہ ہوسکتے ہیں، رانا ثنا اللہ

عالمی یومِ جڑواں ملتصق بچے: سعودی عرب کی تجویز اقوام متحدہ نے منظور کرلی

26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم، منحرف سینیٹرز کو قتل کی دھمکیوں کا انکشاف

ویڈیو

ڈی جی آئی ایس پی آر نے قوم میں ہلچل مچا دی، جنرل فیض حمید کیس کا آخری باب؟

کینیڈا کے وزیراعظم کارنی نے ملکی خودمختاری قربان کردی، گرپتونت سنگھ پنوں

لاہور ریلوے اسٹیشن پر ٹھیکیداری نظام کا خاتمہ، قلیوں کا ’بوجھ‘ کم

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا