برڈ فلو وائرس: گائے سے انسان میں منتقلی کے پہلے کیس کی امریکا میں تصدیق

جمعہ 17 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا میں مویشیوں سے انسان کو برڈ فلو وائرس کی منتقلی کے پہلے کیس کی تصدیق کی گئی ہے، جو گائے سے ایک ڈیری فارم ملازم کو منتقل ہوا تھا، اچھی خبر یہ ہے کہ اس نوعیت کے انفیکشن کی بروقت تشخیص کے باعث اس کے انسان سے انسان میں منتقلی کے خدشات فی الحال بہت کم ہیں۔

ڈاکٹروں کے مطابق وائرس کسی بھی قسم کے اوپری سانس کے انفیکشن کی بجائے آنکھ میں سوزش کے طور پر ظاہر ہوا ہے اس لیے اس کے کسی اور شخص کو منتقل ہونے کے امکانات بظاہر انتہائی کم ہیں، تاہم پریشانی کی بات یہ ہے کہ امریکا میں پولٹری سے لائیو اسٹاک تک برڈ فلو پھیلنے کا بھی یہ پہلا کیس ہے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولٹری اور جنگلی جانوروں کے ذریعے اسے پھیلتے ہوئے برڈ فلو کے حوالے سے کچھ ٹھوس اعداد و شمار مل گئے ہیں کہ انسانوں میں برڈ فلو کس طرح ظاہر ہوتا ہے، جس سے ماہرین کو صحت عامہ کو لاحق خطرات کا اندازہ لگانے میں مدد مل سکتی ہے۔

ٹیکساس ٹیک یونیورسٹی میں بائیولوجیکل تھریٹ ریسرچ لیبارٹری کے ڈائریکٹر اسٹیو پریسلے نے اس کیس کی رپورٹنگ کو غیر معمولی واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وائرس پرندوں سے ممالیہ جانوروں، دودھ دینے والی گائے اور پھر انسانوں میں چھلانگ لگا چکا ہے۔

اسٹیو پریسلے اور ان کے ساتھی محققین گائے سے انسانوں میں برڈ فلو کی منتقلی کے اس ایک معاملے
کی تصدیق انتہائی بائیو سیف لیبارٹری کے حالات میں کیے گئے ٹیسٹوں کے ذریعہ کی گئی ہے، اور اسے صحت کے اداروں کے ساتھ بھی شیئر کیا گیا ہے۔

دنیا میں برڈ فلو کی حالیہ وبا 2020 میں پھوٹی تھی، تب سے یہ وائرس صرف پولٹری اور جنگلی جانوروں میں پایا گیا ہے، ماہرین کے مطابق پرندوں سے انسانوں کو متاثر کرنیوالے برڈ فلو کے بہت کم کیسز دنیا میں سامنے آئے ہیں لیکن وہ انتہائی مہلک ثابت ہوئے ہیں۔

سائنسدانوں کے مطابق اِس وائرس کا پرندوں سے دودھ پلانے والے جانوروں تک پھیلنا ہی انتہائی تشویش کی بات ہے کیونکہ اب یہ ثابت ہوچکا ہے کہ برڈ فلو گائے سے انسان کو متاثر کرسکتا ہے، لہذا اس ضمن میں ممکنہ دوا کی تیاری کے لیے سائنسی تحقیق کی اشد ضرورت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شاہزیب خانزادہ کے ساتھ بدتمیزی کیوں کی؟ ویڈیو بنانے والے شاہد بھٹی نے پہلی بار ساری کہانی بیان کردی

جاپان میں 50 سالہ بدترین آگ، 170 سے زائد عمارتیں جل گئیں، ایک ہلاک

لیونل میسی کے باڈی گارڈ کی شدید فٹنس روٹین نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی

بھارتی ثقافت اپنائیں تو مسلمان اور عیسائی بھی ہندو ہیں، آر ایس ایس چیف کا بیان

ایران امریکا سے معاہدہ کرنے کے لیے ’بے تاب‘ ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ