ہیٹ ویو کے باعث اسکول ٹائمنگ تبدیل، گرمیوں کی چھٹیاں کب سے؟

جمعہ 17 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب کے تعلیمی اداروں کے لیے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے، یکم جون سے 14 اگست تک صوبے میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

لاہور، ملتان، راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں موسم گرما کی تعطیلات کا مراسلہ جاری کردیا گیا ہے، صوبے بھر میں تمام نجی و تعلیمی ادارے یکم جون سے 14 اگست تک بند رہیں گے، تعلیمی ادارے 15 اگست کو دوبارہ کھلیں گے۔

پنجاب میں اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ

پنجاب میں اسکولوں کے تدریسی اوقات میں بھی تبدیلی پر غور کیا جارہا ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کے مطابق بڑھتی گرمی کے پیش نظر اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

18 مئی سے 31 مئی تک ہیٹ ویو کی وجہ سے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دیے گئے ہیں۔ پیر سے جمعرات تک اسکول صبح 7 بجے سے دوپہر ساڑھے 11 بجے تک چلیں گے جبکہ جمعے کے روز اوقات صبح 7 سے ساڑھے 10 بجے تک ہوں گے۔

اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں تدریسی اوقات تبدیل

سیکریٹری ایجوکیشن محی الدین وانی کے مطابق آنے والے دنوں میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کا خدشہ ہے، جس کے باعث اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں تدریسی اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے۔

محی الدین وانی کے مطابق گرمیوں کی چھٹیوں تک نئے اوقات کار فوری طور پر لاگو کردیا گیا ہے، اسلام آباد میں تعلیمی ادارے صبح 7 بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک کھلے رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp