پی ائی اے کی اسلام آباد سے ٹورنٹو جانے والی پرواز میں فنی خرابی کے باعث اس کا رخ کراچی کی طرف موڑ دیا گیا۔
مزید پڑھیں
ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ پی کے 781 میں فنی خرابی معمولی نوعیت کی ہے مگر کپتان نے طویل پرواز جاری رکھنے اور بحر اوقیانوس پر پرواز کرنے سے واپسی کو ترجیح دی۔
انہوں نے بتایا کہ جہاز کو کراچی لے جانے کا فیصلہ انجینئرنگ بیس پر بہتر انتظامات اور پرزہ جات کی دستیابی کے باعث کیا گیا۔
کراچی میں پرواز کے استقبال کے تمام اقدامات مکمل، مسافروں کو ایئر پورٹ ہوٹل میں قیام کروایا جائے گا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ مسافروں کی دیکھ بھال کے لیے طعام اور ٹرانسپورٹ کا مکمل انتظام کی گیا ہے۔
عبداللہ خان نے کہا کہ پرواز کی دوبارہ ٹورنٹو روانگی کا شیڈول ہفتے کی دوپہر ایک بجے رکھا گیا ہے تاکہ مسافر طویل پرواز کے لیے آرام کرسکیں۔