پی آئی اے نے فیصل آباد اور کراچی کے درمیان فضائی رابطہ بحال کردیا

اتوار 9 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے فیصل آباد اور کراچی کے درمیان فضائی رابطہ بحال کردیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق 7 ماہ کے بعد پی آئی اے کی پہلی پرواز کراچی اور فیصل آباد کے درمیان آپریٹ کی گئی، اب دونوں شہروں کے درمیان پی آئی اے ہفتہ وار 4 پروازیں چلائے گی۔

ترجمان نے بتایا کہ پہلی پرواز سے 170 مسافر روانہ ہوئے۔ ’ان پروازوں کے اجرا کے بعد فیصل آباد سے براستہ کراچی بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کو بھی سہولت میسر آئے گی‘۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ان پروازوں کی دوربارہ شروعات سے فیصل آباد کی کاروباری برادری اور گردو نواح کے لوگوں کو تیز رفتار سفر کی سہولت میسر آگئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ فیصل آباد ایئر پورٹ پر پرواز کی روانگی کے وقت کیک کاٹا گیا اور مسافروں کو پھول پیش کیے گئے۔

ترجمان کے مطابق مسافروں کو پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ مینیجر شاہد حسین، اسٹیشن مینیجر محمد عرفان، سول ایوی ایشن اور اے ایس ایف حکام نے رخصت کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

سپریم کورٹ کے 2 اہم فیصلے: خلع کا حق آئینی قرار، جعلی نکاح نامے سے جائیداد ہتھیانے کی کوشش ناکام

آزاد کشمیر میں عوام نے دنگا فساد کو مسترد کر کے ترقی کو چنا، اصل امتحان اب شروع ہوا ہے، مریم نواز

شام غم کی سحر نہیں ہوتی!

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی