وزیر اعظم محاذ آرائی کے خاتمے کے لیے صدر کو ایڈوائس بھیجنے کا سوچ رہے ہیں، رنا ثنا اللہ

ہفتہ 18 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور وزیر اعظم کے مشیر خصوصی رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ملک میں اداروں کے درمیان محاذ آرائی کا قصور وار کوئی ایک نہیں سیاستدان، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ تینوں ہیں، وزیر اعظم اداروں کے درمیان ٹکراؤ کی کیفیت کو ختم کرنے کے لیے صدر مملکت کو ایڈوائس بھیجنے کا سوچ رہے ہیں۔

ہفتہ کے روز ایک انٹرویو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وہ اس بات سے اتفاق نہیں کرتے کہ پریس کانفرنسیں سوچے سمجھے منصوبے کے ساتھ کی جا رہی ہیں تاہم گزشتہ کچھ دنوں سے ملک میں محاذ آرائی کی کیفیت میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورت حال سیاستدانوں، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کسی کے بھی حق میں نہیں ہے، تینوں فریقین کو مل بیٹھ کر ملک کو بحرانوں سے نکالنا ہو گا اور معاملات کو حل کرنا ہو گا۔ الزام تراشیاں ہر طرف سے ہو رہی ہیں کیا پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے ارکان عدلیہ کے وقار کو ملحوظ خاطر رکھ کر تنقید کرتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کچھ لوگ روز میڈیا پر آ کر باتوں کی فائرنگ کر دیتے ہیں تو پھر ان کا جواب دینا پڑتا ہے، ایسی محاذ آرائی والے بیانات سے اجتناب کیا جانا چاہیے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہم ملک کو مشکلات سے نکالنے کے لیے آئے ہیں، ملک جس بحران کا شکار ہے اس سے نکالنا چاہتے ہیں، اس طرح کی محاذ آرائی سے معاملات رک سکتے ہیں۔

ماضی کے معاملات میں سیاستدان، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ سبھی قصور وار ہیں، ماضی کو بدلہ نہیں جا سکتا، کسی ایک پر الزام لگا کر حالات کو اس طرح چھوڑا نہیں جا سکتا۔ واحد حل یہی ہے کہ ماضی کو بھولا کر نیا آغاز کیا جائے ۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر سیاستدان کہیں کہ وہ معصوم ہیں ساری غلطی اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ نے کی تو یہ درست نہیں ہے اور اگر عدلیہ کہے کہ ہم نے تو بالکل آئین، قانون کی پاسداری کی ہے وہ بھی درست نہیں ہو گا اور اگر اسٹیبلشمنٹ کہے کہ کبھی کسی کے معاملے میں دخل نہیں دیا تو یہ بات بھی سچ نہیں ہو گی۔

اگر کوئی ایک فریق چاہے کہ دیگر 2 پر الزام لگا کرخود کو کلیئر کر لے تو ایسا قطعاً نہیں ہوگا، ماضی کے معاملات کو چھوڑ کر آج سے نیا آغاز کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ 6 ججز جنہوں نے خط لکھا ہے وہ سب قابل احترام ہیں، اداروں میں مداخلت کے معاملے کا حل اس کے سوا کوئی اور نہیں ہو گا کہ جو بھی ادارے ہیں وہ آپس میں مل بیٹھ کر اس معاملے کو سلجھائیں، وزیر اعظم اس معاملے پر سنجیدگی سے سوچ رہے ہیں، عدالتوں میں کوئی معاملہ حل ہونے والا نہیں ہے، کورٹ کچہری سے ہٹ کر مل بیٹھ کر یہ معاملہ حل کیا جا سکتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیر اعظم اداروں کے ساتھ ٹکراؤ کے معاملے پر صدر کو ایڈوائس کرنے کا سوچ رہے ہیں، وزیر اعظم صدر مملکت کو ایڈوائس کرسکتے ہیں کہ معاملہ میں اپنا کردار ادا کریں، ابھی اس بارے میں حتمی بات نہیں کر سکتا کہ وزیراعظم نے ایسا کوئی فیصلہ کر لیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی