سپریم کورٹ: جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اُٹھا لیا

ہفتہ 18 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اُٹھا لیا ہے۔ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں منعقد ہوئی، جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس منیب اختر سے حلف لیا۔

حلف برداری تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، لا افسران اور اسٹاف نے شرکت کی۔ یاد رہے کہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے غیر ملکی دورے پر ہیں، جس کی وجہ سے سینئر جج جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس بن گئے ہیں۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس کے بعد جسٹس منصور علی شاہ سینئر ترین جج ہیں تاہم وہ بھی بیرون ملک گئے ہوئے ہیں، لہٰذا جسٹس منیب اختر نے قائم قام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا۔

تقریب حلف برداری میں میڈیا کو داخلے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ پولیس حکام کے مطابق رجسڑار آفس کی جانب سے میڈیا کا داخلہ سختی سے منع کیا گیا تھا۔ ادھر ترجمان سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ ہماری جانب سے میڈیا پر کوئی پابندی نہیں تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp