پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ریکارڈ ساز ہفتہ، کتنے ارب شیئرز کے سودے ہوئے؟

ہفتہ 18 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے کو کاروبار کا ریکارڈ ساز ہفتہ قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق انڈیکس ایک ہفتے میں 2256 پوائنٹس بڑھ کر 75342 پر ٹریڈ کرتا رہا۔

رپورٹ کے مطابق انڈیکس کی کاروباری ہفتے کی بلند ترین سطح 75401 رہی ہے، جبکہ کم ترین سطح 73109 رہی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بازار میں ایک ہفتے میں 2.77 ارب شیئرز کے سودے ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 109 ارب روپے سے زیادہ رہی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہفتہ بھر میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 255 ارب روپے بڑھ کر 10133 ارب روپے ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp