وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی کا افتتاح کردیا

ہفتہ 18 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہم نے نوجوانوں کے ہاتھ میں پیٹرول بم نہیں تھمائے بلکہ ان کو جدید سہولیات فراہم کررہے ہیں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملکی ترقی کے لیے کردار ادا کریں۔

نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب ہوئے مریم نواز نے کہاکہ نواز شریف ہی ملک میں تھری اور فورجی لے کر آئے۔

انہوں نے کہاکہ نواز شریف آئی ٹی سٹی کو 10 سال کے لیے ٹیکس فری قرار دیا گیا ہے، سرمایہ کاری کے خواہشمندوں کو سہولیات دیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ آئی ٹی کی بڑی کمپنیوں نے آئی ٹی سٹی میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ ہمیں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو ملک کی ترقی کے لیے استعمال کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ ہم بہت جلد لیپ ٹاپ اسکیم شروع کرنے جارہے ہیں جبکہ اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام بھی شروع کردیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم الیکٹرک موٹر بائیکس بھی طلبہ کو دینے جارہے ہیں، جن 10 ہزار طالبات نے الیکٹرک بائیکس کے لیے اپلائی کیا ہے ان سب کو بائیکس ملیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp