پنجاب حکومت کی جانب سے دارالامان میں مقیم کتنی بزرگ خواتین کو حج پر بھجوایا جارہا ہے؟

جمعہ 7 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت پنجاب کی جانب سے منظوری کے بعد دارالامان میں مقیم 10 بزرگ خواتین کو حج پر بھجوایا جارہا ہے۔ بزرگ خواتین نے حج پر جانے سے قبل وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

اس سلسلے مریم نواز نے عافیت دارالامان میں مقیم 10 بزرگ خواتین کو حج پر بھیجنے سے پہلے ان سے ملاقات کی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف بھی بزرگ خواتین کی خواہش پر ان سے ملنے گئے۔

اس موقع پر مریم نواز شریف نے بزرگ خواتین سے کہا کہ آپ نے پاکستان کے لیے بہت سے دعائیں کرنی ہیں، اللہ نے وعدہ پورا کرنے کی توفیق دی، آپ کے حج پر جانے کی بہت خوشی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہدیایات جاری کیں کہ حج پر جانے والی دارالامان کی بزرگ خواتین کا خاص خیال رکھا جائے، یہ خواتین ہماری ماؤں جیسی ہیں، انہیں کوئی تکلیف نہیں پہنچنی چاہیے۔

نواز شریف نے کہا کہ حج پر جانے والوں سے ملنا ایک اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریب طبقے کا اچھا وقت آ گیا ہے، ہماری حکومت میں رکاوٹ نہ ڈالی جاتی تو غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ ہوجاتا۔ انہوں نے کہا کہ حج پر جانے والے پاکستانی ملک کے لیے دعا کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

یومِ آزادی کے موقع پر مزارِ قائد کی حفاظت کا اعزاز پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے کے سپرد

صدر آصف علی زرداری کی جانب سے 355 شخصیات کے لیے سول اعزازات کی سفارشات

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

پاکستان اور فرانس کا کثیرالجہتی امور پر تعاون اور عالمی فورمز پر رابطہ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ویڈیو

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی