فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے آج حجاز روانہ ہونے والا شخص ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل

اتوار 19 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آج بروز اتوار حج کے لیے عازم سفر ہونے والا شیخ ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل، بیٹا زخمی ہوگیا۔

لاہور شہر کے علاقے نجف کالونی میں ڈکیتی کی ایک واردات میں ڈاکوؤں نے آج حج پر روانہ ہونے والے شخص کو گولی مار کر قتل کردیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مقتول کا بیٹا شعیب والد کےلیے منی چینجر سے سعودی ریال لیکر گھر آرہا تھا، شعیب جیسے ہی گھر کے دروازے پر پہنچا تو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسے لوٹنے کی کوشش کی۔

اس دفوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے شعیب کی ٹانگ پر گولی ماری،شورشرابہ اور فائرنگ آواز سن کر شعیب کے والد گھر سے باہر آئے تو ڈاکوؤں نے ان پر بھی گولی چلا دی جس سے ان کی موت واقع ہو گئی۔

پولیس کے مطابق مقتول فاروق کو حج کی ادائیگی کے لیے آج سعودی عرب روانہ ہونا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp