مجھے مرتضیٰ بھٹو کی طرح قتل کرنے کا منصوبہ ہے، عمران خان

بدھ 22 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیرِاعظم عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے خلاف ایک آدھ روز میں آپریشن کیا جائے گا اور اصل پلان انہیں مرتضیٰ بھٹو کی طرح قتل کرنا ہے تاہم انہوں نے کارکنان کو حکم دیا ہے کہ وہ ان کی گرفتاری کی کوشش کے دوران کوئی ردِعمل نہ دیں۔

ویڈیو لنک سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پنجاب اور اسلام آباد کے آئی جیز پولیس کی سربراہی میں 2 اسکواڈ بن چکے ہیں جو جمعرات یا جمعہ کو ان کے خلاف آپریشن کے دوران خود کچھ پولیس والوں کو قتل کریں گے اور پھر انہیں اسی طرح ماریں گے جس طرح بینظیر بھٹو کے بھائی مرتضیٰ بھٹو کو کراچی میں مارا گیا تھا۔

عمران خان نے کارکنان پر زور دیا کہ آپریشن کے وقت خواہ پولیس انہیں کتنا ہی اشتعال دلائے وہ ہرگز کوئی ردِعمل نہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس والے آتے ہیں تو آنے دیا جائے ویسے تو میرے پاس ضمانت ہے لیکن اگر پھر بھی مجھے جیل جانا پڑا تو چلا جاؤں گا کارکنان کچھ نہ کریں کیوں کہ میں نہیں چاہتا کہ ہمارے لوگوں کو کوئی نقصان پہنچے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پر جگہ جگہ آنسو گیس شیلنگ بھی کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح 5 کھنٹے لگ گئے انہیں عدالت پہنچنے میں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس روز بھی پولیس کی پوری پلاننگ تھی کہ میرے ساتھ ویسا ہی سلوک کیا جائے جیسا مرتضیٰ بھٹو کے ساتھ ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ عدالت میں پیشی کے موقع پر بھی ان کے خلاف قتل کے منصوبے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری اور نواز شریف جو انٹرنیشنل مجرم ہیں وہ بھی جوڈٰیشل کمپلیکس گئے لیکن کچھ نہیں ہوا لیکن جب میں گیا تو موٹر وے بند کیا ہوا تھا جگہ جگہ ناکے لگے تھے روکا جا رہا تھا اور میرے کارکنان کو مجھ سے کاٹا جا رہا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ جگہ جگہ ہم پر آنسو گیس شیلنگ بھی کی گئی اور اس طرح انہیں عدالت میں پہنچنے میں 5 کھنٹے لگ گئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس روز بھی پولیس کی پوری پلاننگ تھی کہ میرے ساتھ ویسا ہی سلوک کیا جائے جیسا مرتضیٰ بھٹو کے ساتھ ہوا تھا۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے کرکٹ کے تو کئی ریکارڈ توڑے ہی تھے لیکن اب کیسوں کی تعداد کے لحاظ سے بھی وہ ریکارڈ قائم کر چکے ہیں جن کی اب تک کل تعداد 143 ہوچکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp