اب بعد از مرگ اپنے پیاروں کو دیکھ، سن اور پڑھ سکتے ہیں، امریکی فرم نے ایپ تیار کر لی؟

اتوار 19 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی کمپنی نے صارفین کو بعد از مرگ پیغامات بھیجنے کی سہولت دینے والی ایپ متعارف کرا دی ہے۔

ایٹرنل (ابدی) نامی یہ ایپلی کیشن (ایپ) آپ کو موت کے بعد اپنے پیاروں سے رابطہ برقرار رکھنے کے قابل بناتی ہے۔

یہ ایک حقیقت ہے کہ جب آپ مرنے والوں سے پیغامات وصول کرنے کے بارے میں سوچتے ہیں تو اس دوران نفسیاتی ذرائع عام طور پر ذہن میں آتے ہیں لیکن اب شاید ایسا نہیں ہو گا۔

میساچوسٹس میں قائم ایک ویب ہوسٹنگ کمپنی ’ایٹرنل‘ یعنی ’ابدی‘ نامی اس ایپلی کیشنز نے حال ہی میں ’ زندگی کے اختتام کے بعد پیغام رسانی کا پلیٹ فارم‘ لانچ کر دیا ہے ، جس سے صارفین اپنے ذاتی پیغامات تخلیق کرسکتے ہیں جو صارفین کے مرنے کے بعد اہل خانہ اور دوستوں تک پہنچائے جائیں گے۔

یو ایس اے ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق ایٹرنل ایپلی کیشنز نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ اس میں ایک ایڈمنسٹریٹر سسٹم استعمال کیا گیا ہے جو کسی صارف کی موت کی اطلاع دیتا ہے اور پھر اس کے ایپ پر ریکارڈ شدہ پیغامات کو ان کے خاندان تک پہنچایا جاتا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس ایپ کو لانچ کرنے کا مقصد ان صارفین کو ذہنی سکون فراہم کرنا ہے جو اپنے پیاروں کی زندگی سے متعلق یادوں اور کہانیوں کو شیئر اور یاد رکھنا چاہتے ہیں۔

یہ ایپ کیسے کام کرتی ہے؟

کمپنی نے پریس ریلیز میں انکشاف کیا کہ صارفین پیغامات کو ریکارڈ کرنے اور بھیجنے کے لیے ’ استعمال میں آسان ٹیکسٹ، ویڈیو اور آڈیو ٹولز‘ استعمال کرسکیں گے۔

اس کے بعد وہ پیغام کے وصول کنندہ کا انتخاب کرسکتے ہیں اور وہ تاریخ منتخب کرسکتے ہیں جس پر وہ پیغام پہنچانا چاہتے ہیں۔

جب مقررہ تاریخ آتی ہے تو ’ایٹرنل ایپلی کیشنز‘ وصول کنندہ کو ایک لنک بھیجا جائے گا جہاں وہ پیغام کو پڑھنے ، دیکھنے یا سننے کے قابل ہوگا اور اسے اپنے فون، کمپیوٹر یا ٹیبلٹ پر ڈاؤن لوڈ بھی کیا جا سکے گا۔

ایٹرنل ایپلی کیشنز کے بانی کرس جلبرٹ کا کہنا ہے کہ ’ الفاظ وقت گزرنے کے ساتھ معدوم ہو جاتے ہیں، لیکن ای میسیج بنانے سے آپ اپنے پیاروں کو جتنی بار چاہییں دوبارہ کھیلنے یا دوبارہ پڑھنے کا موقع حاصل کر سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ