اسلامی ممالک میں پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کے لیے اہم رہا ہے: سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی

بدھ 22 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور سعودی عرب کے 70 سالہ تعلقات کی خوشی میں اسلام آباد میں سعودی سفارتخانے نے دونوں ممالک کے گہرے تعلقات پر مبنی مختصر دورانیے کی دستاویزی فلموں کے مقابلے کا انعقاد کیا جس میں تقسیمِ انعامات کی تقریب مقامی ہوٹل میں ہوئی۔ تقریب کی مہمانِ خصوصی وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب تھیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ ان مقابلوں کا انعقاد ہمارے میڈیا اتاشی کی جانب سے کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اسلامی ممالک سے تاریخی اور مذہبی تعلقات کو ترجیح دیتا ہے اور پاکستان کا شمار قریبی تعلقات والے ممالک میں ہوتا ہے۔ انہوں نے مقابلے میں جیتنے والوں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ وہ دونوں برادر ممالک کی ترقی، سلامتی اور استحکام کے لیے دعاگو ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ تقریب پاکستان اور سعودی عرب کے گہرے تزویراتی تعلقات کی عکاس ہے۔ سعودی عرب ہمارا ایک ایسا بھائی ہے جو ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مقابلہ ہمارے نوجوانوں کی سعودی عرب سے جذباتی لگاؤ کا عکاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس اپریل میں وزیرِاعظم کے ہمراہ سعودی عرب کی مقدس سرزمین کے دورے کی سعادت حاصل ہوئی جہاں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی مہمان نوازی سے ایک لمحے کو بھی محسوس نہیں ہوا وہ کسی دوسرے گھر میں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی سفارتخانہ اور وزارتِ اطلاعات کے درمیان قریبی رابطے موجود ہیں اور اس مقابلے کو قومی براڈ کاسٹ کے تناظر میں دکھایا جانا چاہیے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم اس مقابلے میں شریک مختصر دستاویزی فلموں اور رپورٹس کو قومی ٹی وی پر نشر کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ایک دیرپا فلم میکنگ اور براڈ کاسٹ پالیسی ہے اور پاکستان میں فلم میکنگ پر اس وقت صفر ٹیکس عائد ہے اور دونوں ممالک اپنے مواد (کانٹینٹ) کا تبادلہ کرسکتے ہیں۔

وزیرِ اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہمیں ویڈیوجرنلزم کے تصور کو لے کر آگے بڑھنا ہوگا اور دونوں ممالک میں فلم میکنگ کی شراکت داری میں اضافے کی ضرورت ہے اس لیے ہم اس شعبے میں مل کر آگے بڑھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری نئی نسل ہی ہماری دوستی کی اس بنیاد کو لے کر آگے چلے گی۔ انہوں نے مقابلے میں کامیاب شرکا کو مبارکباد پیش کی۔

مقابلے میں شریک 114 دستاویزی فلموں میں سے 10 بہتری فلموں کو کو انعامات دیے گئے۔ مقابلے میں پہلا انعام ناصرہ حسین نے حاصل کیا۔

سعودی سفارتخانے کے میڈیا اٹیچی ڈاکٹر نائف ایم العتیبی نے وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے گورنر جنرل غلام محمد نے مارچ 1953ء میں مملکتِ سعودی عرب کا دورہ کیا تھا اور ہم نے اس موقعے کا انتخاب اس لیے کیا کیونکہ پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی کو 70 سال ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کے لیے بہت اہم تھا اور اس موقع پر ہم نے دستاویزی فلموں کے مقابلے کا انعقاد کیا اور ہمیں پاکستان کی نوجوان نسل کی جانب سے بہت اچھی دستاویزی فلمیں موصول ہوئیں۔

اس موقعے پر انعامات پانے والے افراد بہت خوش اور پرجوش نظر آئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ایس ایل 11، کراچی کنگز نے معین علی کو اسکواڈ میں شامل کرلیا

قازقستان کا پاکستان سے 50 ہزار ٹن آلو منگوانے کا ارادہ

میں اور بھائی والد سے ملنے آنا چاہتے ہیں لیکن حکومت ویزا نہیں دے رہی، عمران خان کے بیٹےکا شکوہ

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر ملاقات ضرور ہوگی، وقت اور جگہ کا تعین تاحال نہیں ہوا، رانا ثنااللہ

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا، وزیراعظم شہباز شریف

ویڈیو

پورا پاکستان بھی اگر بسنت فیسٹیول منانے لاہور آجائے تو ہم ٹریفک کنٹرول کر لیں گے ۔سی ٹی او لاہور اطہر وحید

پاکستان اور امریکا ایران مذاکرات، پی ٹی آئی احتجاج اور بھارت میچ بائیکاٹ کی اپ ڈیٹ

وی ایکسکلوسیو: دہشتگردی کے خلاف لڑائی کسی فرد یا ادارے کی نہیں پوری قوم کی جنگ ہے، انوارالحق کاکڑ

کالم / تجزیہ

فاطمہ بھٹو کس قیامت سے گزریں؟

حادثے سے بڑا سانحہ

اگر جیفری ایپسٹین مسلمان ہوتا؟