پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے ٹیم کو جوائن کرلیا

پیر 20 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے اپنی 2 سالہ مدت کا آغاز کرتے ہوئے گزشتہ روز انگلینڈ کے شہر لیڈز میں پاکستان ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے 56 سالہ گیری کرسٹن نے 22 مئی کو ہیڈنگلے میں انگلینڈ کے خلاف 4 میچوں کی ٹی20 سیریز کے آغاز سے قبل ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔

انگلینڈ سے سیریز کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم امریکا اور ویسٹ انڈیز میں منعقدہ ٹی20 ورلڈکپ میں حصہ لے گی جس میں پاکستان ٹیم 6 جون کو ڈیلاس میں اپنے افتتاحی میچ میں میزبان امریکا کا مقابلہ کرے گی۔

گیری کرسٹن کا کہنا ہے کہ میں پاکستانی ٹیم کے ساتھ اس نئے سفر کا آغاز کرنے کے لیے پُرجوش ہوں۔ ایسی باصلاحیت اور متحرک ٹیم کی کوچنگ کرنا اعزاز کی بات ہے۔ ٹی20 ورلڈکپ 2024 ہمارے لیے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے اور کرکٹ میں ایک مضبوط قوت کے طور پر پاکستان کی پوزیشن کو برقرار رکھنے کا ایک شاندار موقع ہے تاہم کامیابی کے لیے اجتماعی کوشش، منصوبہ بندی اور ایک دوسرے کے لیے غیر متزلزل تعاون کی ضرورت ہوگی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیم انتظامیہ کی تجویز پر سائمن ہیلمٹ (فیلڈنگ کوچ) اور ڈیوڈ ریڈ (مینٹل پرفارمنس کوچ) کو پلیئر سپورٹ اسٹاف میں شامل کرلیا ہے۔ ڈیوڈ ریڈ آج ٹیم کو جوائن کریں گے اور ٹی20 ورلڈ کپ 2024 تک ذمہ داری نبھائیں گے جبکہ سائمن ہیلمٹ 31 مئی کو ٹیم کو جوائن کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp