طلبا کے لیے خوشخبری، تعلیمی اخراجات کے لیے ڈیجیٹل فائنانسنگ کی جانب پیشقدمی

پیر 20 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے ایڈوفی فائنانشل سروسز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کو نان بینکنگ فائنانشل کمپنی کا لائسنس جاری کردیا ہے، یہ ادارہ پاکستان میں ’اسٹڈی ناؤ، پے لیٹر‘ اقدامات کے لیے پہلا ڈیجیٹل پلیٹ فارم فراہم کر رہا ہے۔

ڈیجیٹل قرض کے لائسنس کے تحت ’اسٹڈی ناؤ، پے لیٹر‘ منصوبے کا تعارف طلبا کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے قرض حاصل کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے، جو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت قائم کئے گئے تعلیمی اہداف کو حاصل کرنے کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا اولین منصوبہ ہے۔

صارفین کو بہتر تعلیمی سہولت فراہم کرنے کے لیے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے مختلف ڈیجیٹل قرضوں کے کاروباری ماڈلز کو تسلیم کیا ہے جو باآسانی قرض کے حصول کے لیے سہولیات پیش کرتے ہیں۔

2023 کا سرکلر 12 انویسٹمنٹ فائنانس سروسز کے دائرہ کار میں مخصوص لائسنسنگ سرگرمیوں کو فروغ دینے کے مقصد سے جاری کیا گیا تھا۔

اس اقدام کا مقصد ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے مالی امداد کی پیشکش کرکے کم آمدنی والے طلبا کے لیے فنڈنگ کی رکاوٹوں اور مہنگے تجارتی مطالعاتی قرضوں پر انحصار کو کم کرنا ہے۔

اس شعبے میں خدمات متعارف کروانے والی پہلی کمپنی کے طور پر ایڈوفی فنانشل سروسز سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ پاکستان میں تعلیمی قرضوں کے انتظام کو تبدیل کرنے میں راہنمائی کرے گی۔

کمپنی ایک صارف دوست ڈیجیٹل انٹرفیس تیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جو درخواست کے عمل کو ہموار کرے گا اور انفرادی طلبا کے مالی حالات کے مطابق ادائیگی کے لچکدار منصوبے پیش کرے گا۔

’ڈیجیٹل عمل کے ذریعے، طلبا اپنے قرضوں کے لیے آسانی سے درخواست دے سکتے ہیں اور ان کا انتظام کر سکتے ہیں، جس سے وہ مالی مشکلات پر پریشان ہوئے بغیر اپنی پڑھائی پر توجہ دے سکتے ہیں۔‘

ڈیجیٹل فائنانسنگ کا یہ نیا باب کھل رہا ہے، اس میں اعلیٰ تعلیم کے خواہشمند ہر پاکستانی طالب علم کے لیے تعلیم کو قابل رسائی اور سستی بنانے کا وعدہ کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مریم نواز نے سیلاب بحالی پروگرام کا افتتاح کردیا، ایک روز میں 9 کروڑ 60 لاکھ روپے جاری

پی آئی اے اور اتحاد ایئرویز کے درمیان کوڈشیئر معاہدہ طے پاگیا

خیبرپختونخوا اسمبلی: سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات اور اسرائیل مخالف قراردادیں منظور

کراچی: سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت مفرور ملزم کی پہلی گرفتاری

قول و فعل میں تضاد: بینکنگ نظام پر تنقید کرنے والی ٹی ایل پی کا اکاؤنٹس سے منافع حاصل کرنے کا انکشاف

ویڈیو

مریم نواز نے سیلاب بحالی پروگرام کا افتتاح کردیا، ایک روز میں 9 کروڑ 60 لاکھ روپے جاری

بلاول بھٹو سے محسن نقوی کی ملاقات، ملک کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال

بولیویا میں روڈریگو پاز صدر منتخب، دائیں بازو کی حکومت 19 سال بعد واپس

کالم / تجزیہ

ہم ’یونیورس 25‘ میں رہ رہے ہیں؟

پاک افغان امن معاہدہ کتنا دیرپا ہے؟

انسانیت کے خلاف جنگ