آزاد کشمیر: عوامی ایکشن کمیٹی کی معاہدے پر عملدرآمد کے لیے حکومت کو 27 مئی کی ڈیڈ لائن

پیر 20 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے حکومت کے ساتھ معاہدے پر عملدرآمد کے لیے 27 مئی کی ڈیڈلائن دیدی۔

جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے مشترکہ اعلامیے میں کہا ہے کہ اگر 27 مئی تک معاہدے پر عملدرآمد نہ ہوا تو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ لانگ مارچ اور احتجاجی مظاہروں کے دوران جاں بحق ہونے والے شہریوں اور انسپکٹر کی شہادت کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے۔

اعلامیہ میں یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ حکومت عوامی ایکشن کمیٹی کے تمام کارکنان پر درج کیے گئے مقدمات فی الفور واپس لے۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مطالبات حکومت نے منظور کرتے ہوئے آٹے اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا اور اشرافیہ کی مراعات کے حوالے سے کمیشن بنانے کے لیے چیف جسٹس ہائیکورٹ کو خط لکھا گیا تھا۔

دوسری جانب انتظامیہ کی جانب سے عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کے خلاف مظفرآباد میں ایک ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے جس پر ایکشن کمیٹی سمیت عام لوگوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp