آصف زرداری کی بیرون ملک روانگی، یوسف رضا گیلانی نے قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھال لیا

پیر 20 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت آصف علی زرداری کے بیرون ملک دورے کے باعث چیئرمین سینیٹ سیّد یوسف رضا گیلانی نے قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھال لیا۔

کابینہ سیکریٹریٹ نے سیّد یوسف رضا گیلانی کی قائم مقام صدر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

آئین کی رو سے صدر کی چھٹی، بیرون ملک دورے یا دیگر ناگزیر وجوہ کی بنا پر چیئرمین سینیٹ قائمقام صدر کے فرائض انجام دیتے ہیں۔

چیئرمین سینیٹ کی بحیثیت قائم مقام صدر ذمہ داریاں انجام دینے تک ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان قائم مقام چیئرمین سینیٹ ہوں گے۔

قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات بھی کی اور انہیں گلدستہ پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp