پولیس کانسٹیبل عائشہ جنہوں نے محنت سے معذوری کو شکست دےدی

منگل 21 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پولیس کانسٹیبل عائشہ ناز 2020 میں ٹریفک حادثے کے دوران شدید زخمی ہوئیں اور علاج کے دوران وہ دونوں ٹانگوں سے محروم ہوگئی تھیں۔ مگر انہوں نے معذوری کو کمزوری نہیں بنایا اور بھرپور زندگی جی رہی ہیں۔

عائشہ ناز کہتی ہیں کہ ایک سال میں نے بہت مشکل گزارا لیکن اس کے بعد خود کو سمجھایا اور اپنے دماغ کا استعمال کیا۔

عائشہ ناز کے مطابق انہوں نے معذوری کے بعد جامعہ کراچی سے ماس کمیونیکشن میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی اور اب وہ کراچی پولیس آفس کے میڈیا سیل میں فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔

ان کے مطابق مشکلات تو بہت ہیں لیکن آگے بڑھنے کا نام ہی زندگی ہے۔ کہتی ہیں کہ میں نے اس معذوری کو کمزوری نہیں بلکہ اپنی طاقت بنایا اور مشکل وقت میں محکمہ بھی ساتھ کھڑا رہا۔

عائشہ ناز شادی شدہ ہیں اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے، وہ اپنی زندگی کو بھرپور انداز میں جینے کی خواہاں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک سعودی تاریخی دفاعی معاہدے پر اسلام آباد میں شاندار سجاوٹ

پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی دفاعی معاہدے میں فیلڈ مارشل کا کلیدی کردار

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ، اہم نکات کیا ہیں؟

صدر آصف علی زرداری اُرومچی پہنچ گئے، شاندار استقبال

زندگی بھر بھارتی مظالم کے خلاف برسرپیکار رہنے والے عبدالغنی بھٹ کون تھے؟

ویڈیو

پاک سعودی تاریخی دفاعی معاہدے پر اسلام آباد میں شاندار سجاوٹ

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ، اہم نکات کیا ہیں؟

پیرس: نیچرل ہسٹری میوزیم سے 6 لاکھ یورو مالیت کے سونے کی چوری

کالم / تجزیہ

عمران خان شیخ مجیب کے آزار سے ہوشیار رہیں

چھوٹی، بڑی عینک اور پاکستان بطور ریجنل پاور

آئی سی سی اور بھارت کا دوغلا پن