ایرانی صدر کا انتقال: سینیٹ نے تعزیتی قرارداد متفقہ منظور کرلی

منگل 21 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے ایوان بالا سینیٹ نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی حادثاتی موت پر تعزیتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان کی طرف پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ابراہیم رئیسی امت مسلمہ کے اہم رہنما اور پاکستان کے دوست تھے۔

قرارداد کے متن میں تحریر ہے کہ ابراہیم رئیسی کے انتقال پر حکومت پاکستان نے ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا۔

اس موقع پر سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ ایرانی صدر کی حادثاتی موت المناک سانحہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp