تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی جیل سے رہا، ظہور الٰہی پیلس پہنچ گئے

منگل 21 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما و سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی جیل سے رہا ہوگئے۔

پرویز الٰہی کوٹ لکھپت جیل سے رہائی کے بعد ظہور الٰہی پیلس پہنچ گئے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے آج پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت منظورکی تھی۔

اینٹی کرپشن کے 4 مقدمات میں ضمانت منظور ہونے کے بعد چوہدری پرویز الٰہی کو جیل سے رہا کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے منی لانڈرنگ، پولیس پر پیٹرول بم پھینکنے اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں اس سے قبل پرویز الٰہی کی ضمانت منظور ہوچکی تھی۔

واضح رہے کہ پرویز الٰہی کو 9 مئی واقعات کے بعد پی ٹی آئی قیادت کے خلاف ہونے والے کریک ڈاؤن کے دوران گرفتار کیا گیا تھا، اس دوران ان کی ضمانت بھی ہوتی رہی لیکن کسی دوسرے مقدمے میں گرفتار کرلیا جاتا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نومبر 2025: سعودی عرب میں ثقافت، سیاحت، معیشت اور کھیلوں کی سرگرمیوں کا غیر معمولی مہینہ

اسرائیل نے 30 فلسطینیوں کی لاشیں واپس کردیں، غزہ پر بمباری سے مزید شہادتیں

افغانستان کا معاملہ پیچیدہ، پاکستان نے بہت نقصان اٹھایا ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان

افغانستان کے ساتھ مؤثر مکینزم تشکیل دینے پر اتفاق ہوگیا ہے، وزیر مملکت طلال چوہدری

مدینہ منورہ کا عالمی اعزاز، یونیسکو کے ’کریئیٹو سٹیز نیٹ ورک‘ میں شمولیت

ویڈیو

ای چالان یورپ جیسا اور سڑکیں کھنڈر، کراچی کے شہریوں کی تنقید

پاک افغان مذاکرات کامیاب، ٹی ٹی پی کی شامت، مولانا فضل الرحمان آگ اگلنے لگے

پاک افغان مذاکرات: ایک کے بعد ایک نیا گیم، نصرت جاوید نے حقائق سے پردہ اٹھادیا

کالم / تجزیہ

مولانا فضل الرحمان ٹھیک شاٹس نہیں کھیل پا رہے

مذہب، فلسفہ اور ریاست

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟