اسحاق ڈار کی کرغزستان کے وزیر خارجہ سے ملاقات، غیرملکی طلبہ کے ساتھ پیش آئے واقعات پر تبادلہ خیال

منگل 21 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کرغزستان کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی اور غیرملکی طلبا کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعات پر تبادلہ خیال کیا۔

اسحاق ڈار کی کرغز وزیر خارجہ سے ملاقات میں دیرینہ دوستانہ تعلقات اور دونوں ممالک کے درمیان عوام کے درمیان رابطوں کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

نائب وزیر اعظم نے کرغز حکومت کی جانب سے بدامنی کے دوران حالات معمول پر لانے اور پاکستانی طلبا کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے اس کے فوری اقدام پر شکریہ ادا کیا۔

نائب وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ پاکستانیوں کے خلاف تشدد کی حالیہ کارروائیوں کے ذمہ داروں کا محاسبہ کیا جائے گا۔

کرغز وزیر خارجہ نے امن و امان کی بحالی کے لیے کرغز حکام کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کی وضاحت کی۔ اور ہجومی فسادات کے مرتکب افراد کی گرفتاری، مقدمہ چلانے اور سزا دینے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

اسحاق ڈار کی بشکیک میں زخمی ٹیکسٹائل ورکر شاہ زیب سے ملاقات

قبل ازیں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بشکیک میں پاکستانی ٹیکسٹائل ورکر شاہ زیب سے ملاقات کے لیے نیشنل اسپتال بشکیک کا دورہ کیا۔ شاہ زیب حالیہ ہجومی تشدد کے دوران زخمی ہوئے تھے۔

اسحاق ڈار نے شاہ زیب کی خیریت دریافت کی جنہوں نے پاکستان واپسی کی خواہش کا اظہار کیا۔

نائب وزیراعظم کی خصوصی درخواست پر کرغز حکام نے انہیں ڈسچارج کرنے اور پاکستان میں مزید علاج کرانے کا فیصلہ کیا۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بھی کرغزستان کے ڈپٹی چیئرمین کیبنٹ آف منسٹرز ایڈل بیسالوف کے ساتھ ملاقات بھی ملاقات کی۔

اسحاق ڈار نے جمہوریہ کرغزستان میں مقیم پاکستانی ٹیکسٹائل ورکرز کی فلاح و بہبود سے متعلق امور کو اٹھایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رانا ثنااللہ سینیٹ میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر نامزد

ارشد شریف قتل کیس، وفاقی حکومت نے آئینی عدالت میں پیشرفت رپورٹ جمع کروا دی

اسلام آباد میں خود کو امریکی سفارتی اہلکار ظاہر کرکے فراڈ کرنے والا افغان شہری گرفتار

فیض حمید ریٹائرمنٹ کے بعد عمران خان کے سیاسی مشیر رہے، عطا تارڑ کا دعویٰ

’ہمیں اس پر فخر ہے‘، سعودی عرب میں عربی زبان کے فروغ کے لیے تعلیمی، ثقافتی اور علمی سرگرمیوں کا انعقاد

ویڈیو

احتساب کا عمل شروع، ججز، اینکرز اور بڑی شخصیات کے گرد گھیرا تنگ

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں