صدر آصف زرداری کا پاک چین تعلقات کے فروغ کے لیے عوامی رابطوں کو مستحکم کرنے پر زور

بدھ 22 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ سفارتی تعلقات کے قیام کی 73 ویں سالگرہ کے موقع پر چینی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام چین سے غیر مشروط محبت کرتے ہیں، مارچ میں دوسری بار صدر منتخب ہونے کے بعد کسی بھی غیر ملکی میڈیا سے ان کی یہ پہلی گفتگو تھی۔

دونوں ممالک کے سابق رہنماؤں کے درمیان قریبی روابط کو یاد کرتے ہوئے صدر آصف زرداری نے کہا کہ ان کے سسر اور پاکستان کے سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے قوم کو مشرق کی طرف یعنی چین کی طرف دیکھنے کا مشورہ دیا تھا۔

اپنی پہلی مدت صدارت کے دوران 9 بار چین کا دورہ کرنیوالے صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ پالیسیوں کے تسلسل کو یقینی بنانا چین کی کامیابی کی ایک اہم وجہ ہے اور پاکستان چین کی ترقی کے عمل میں مزید شامل ہونے کی امید کرتا ہے۔

چینی عوام کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے آصف زرداری نے تائیوان کی آزادی کی کسی بھی شکل کو مسترد کرتے ہوئے ون چائنا اصول کو تسلیم کرنے کے پاکستان کے موقف کا اعادہ کیا، ان کا موقف تھا کہ تائیوان چین کا حصہ ہے، جس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔

صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ چین کے ساتھ کھڑا رہے گا اور چین کے بنیادی مفادات کا تحفظ کرے گا، پاکستان ہمیشہ تاریخ کے صحیح رخ پر کھڑا رہنے کے راستے کا انتخاب کرتے ہوئے ون چائنا کے اصول پر پختہ یقین رکھتا ہے۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری کے نقطہ آغاز گوادر کی بندرگاہ کی ترقی پر تبصرہ کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ 11 سال قبل سی پیک کے آغاز کے بعد سے گوادر بندرگاہ پر بہت زیادہ کام ہو چکا ہے، یہ بندرگاہ دنیا بھر سے سرمایہ کاروں کو ہمیشہ خوش آمدید کہے گی۔

ایک سوال کے جواب میں صدر آصف زرداری نے بتایا کہ پاکستان مزید اسکولوں کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے کہ وہ چینی زبان کو اپنے لازمی نصاب میں شامل کریں، دونوں ممالک کے درمیان عوامی سطح پر تبادلوں کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان لوگوں کی نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لیے مزید پالیسیوں پر زور دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تیکناف سرحد سے گرفتار تمام 53 افراد کیمپوں میں مقیم روہنگیا مہاجر نکلے، بنگلہ دیشی سرحدی فورسز

کوئٹہ: سرکاری ملازمین کی احتجاجی تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع، 15 جنوری کو لاک ڈاؤن کا اعلان

امریکی قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، گرین لینڈ کا دوٹوک مؤقف

پیپلزپارٹی کا احتجاج: حکومت نے اسپیشل اکنامک زونز ترمیمی آرڈیننس واپس لے لیا

بنگلہ دیش کی سخت شرائط کے تحت غزہ بین الاقوامی فورس میں شمولیت پر آمادگی

ویڈیو

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

ٹھیلے سے ریسٹورنٹ تک، سوشل میڈیا کے بل بوتے پر کامیابی کی انوکھی کہانی

’باادب بامراد‘: شاگردوں کا استاد کے لیے بے مثال احترام، گاڑی بطور تحفہ پیش کردی

کالم / تجزیہ

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘

تحریک انصاف کا دشمن کون؟