4 روز قبل بھی حملہ ہوا، دھکے، گالیاں اور دھمکیاں دی گئیں، رؤف حسن

بدھ 22 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے ترجمان رؤف حسن نے الزام لگایا ہے کہ حملہ آور ان کی شہ رگ کاٹنا چاہتے تھے، 4 روز قبل بھی مجھ پر حملہ ہوا، دھکے، گالیاں اور دھمکیاں دی گئیں، اگر اب پھر کسی پر حملہ ہوا تو ملگ گیر شدید احتجاج کریں گے۔

بدھ کو اسلام آباد میں عمر ایوب کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رؤف حسن نے کہا کہ مجھ پر جان بوجھ کر منصوبہ بندی کے ساتھ حملہ کیا گیا ہے، 9 مئی کے بعد ہمیں جبر کا سامنا ہے، بانی پی ٹی آئی کی حکومت گرانے کے بعد سے بھی پی ٹی آئی پر جبر نازل ہوا ہے۔

رؤف حسن نے کہا کہ 2 سال میں پارٹی کے ساتھ جو ہوا، وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔ برملا کہتے ہیں کہ اگر ایسا حملہ پھر ہوا تو ملک بھر میں پُرامن احتجاج کریں گے۔ نگراں حکومت پی ٹی آئی کے اوپر ظلم و جبر کی وجہ بنی ہوئی تھی۔

8 فروری کو عوام نے پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دے دیا تھا، تمام تر جبر کے باوجود عوام نے پی ٹی آئی کے حق میں ووٹ دیا۔

تمام تر جبر کے باوجود پی ٹی آئی کو ختم نہیں کیا جا سکا

رؤف حسن نے کہا کہ ملک میں اداروں کی تذلیل کی گئی، ان لوگوں کا اصل مقصد پاکستان تحریک انصاف کو ختم کرنا تھا، لیکن وہ پھر بھی پی ٹی آئی کو ختم نہیں کر سکے حتیٰ کہ کمزور تک نہیں کر سکے۔

رؤف حسن نے الزام لگایا کہ ریاست نے جس فسطائیت کا مظاہرہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی، جمہوریت کے دھویں کے پیچھے فرد واحد کی آمریت قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کے عوام کے ساتھ ہی نہیں، ملک کے ساتھ ظلم ہوا ہے، میرے ساتھ تو تھوڑا سا ظلم ہوا، لیکن جو ہمارے پارٹی رہنماؤں کے ساتھ ہوا وہ نا قابل بیان ہے۔ ہم پوچھتے ہیں کہ اس جماعت کے ساتھ کیوں ظلم ہو رہا ہے جس کو عوام نے دو تہائی اکثریت دی؟۔

4 روز قبل بھی حملہ ہوا، دھکے، گالیاں اور دھمکیاں دی گئیں، رؤف حسن

انہوں نے الزام لگایا کہ اس سے 4 روز قبل بھی مجھ پر حملہ کیا گیا، مجھے مکے مارے گئے، گالیاں بھی دیں اور دھمکیاں بھی دیں، کل جو حملہ ہوا اس میں بھی یہی ہوا۔

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے مجھ پر حملہ کیا وہ میری شہ رگ کاٹنا چاہتے تھے، میرا زخم  تو ٹھیک ہو جائے گا لیکن عوام کی روح پر لگا زخم کبھی ختم نہیں ہوگا۔

وقت آ گیا ہے کہ سب کو ملک کے لیے کھڑا ہونا پڑے گا

رؤف حسن کا کہنا تھا کہ رات کے اندھیرے میں ہمارا حق چھینا گیا، وقت آ گیا ہے کہ ساری قوم کو کھڑا ہونا پڑے گا، گھروں سے باہر نکلنا ہوگا، یہ ریاست کے آگے بڑھنے کا سوال ہے، ریاست کو بند گلی میں دھکیل دیا گیا ہے، جو بھی بیانیہ بنایا گیا وہ ان کے منہ پر پڑا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بہترین قیادت فراہم کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ملتوی

فرانس میں گھر کے مالک کو باغیچے میں دبایا گیا 8 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا مل گیا

قازقستان کا ‘ابراہیم معاہدوں’ میں شمولیت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عندیہ

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز ہے، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جاسکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟