پاک انگلینڈ ٹی 20 سیریز: پہلا میچ بارش کی نذر، ٹاس تک نہ ہوسکا

بدھ 22 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کا بدھ کو ہونے والا پہلا مقابلہ مسلسل بارش کی وجہ سے ممکن نہ ہوسکا۔

انگلینڈ کے شہر لیڈز میں بدھ کو سارا دن بارش کی جھڑی بندھی رہی جس کی وجہ سے ہیڈنگلی گراؤنڈ میں ہونے والے مذکورہ میچ کا ٹاس تک نہیں ہوسکا۔

مذکورہ صورتحال کے باعث میچ ٹاس سے آدھا گھنٹہ قبل ہی منسوخ کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ ہفتہ 25 مئی کو ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا۔

سیریز ورلڈ کپ کے لیے اہم

یاد رہے کہ دونوں ٹیمیں سنہ 2022 کے ٹی20 ورلڈ کپ کی فائنلسٹ ہیں اور ان کی اس سیریز کو دونوں کے لیے ہی ورلڈ کپ 2024 کی تیاریوں کے حوالے سے انتہائی  اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

اس بات کا اظہار پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی منگل کو اپنی ایک پریس کانفرنس میں کیا تھا۔

بابراعظم نے انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کو ورلڈ کپ کی بہتر تیاری کا ایک سنہری موقع قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف ٹی 20  سیریز اور ورلڈ کپ دونوں کے لیے تمام حکمت عملی بشمول کھلاڑیوں کی کمبینیشن اور بولنگ و بیٹنگ لائن سب طے ہوچکی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp