ٹی20 ورلڈ کپ، پاک بھارت مقابلے کے لیے ٹکٹس ہزاروں ڈالرز تک پہنچ گئیں

بدھ 22 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ یکم جون سے شروع ہو رہا ہے، تاہم میگا ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ 9 جون کو نیویارک میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا۔ جس کو براہ راست دیکھنے کے لیے شائقین کرکٹ ٹکٹوں کے حصول کے لیے سرتوڑ کوششیں کررہے ہیں، لیکن میچ کی ٹکٹس اس وقت ہزاروں ڈالرز تک پہنچ گئی ہیں۔

ٹی20 ورلڈ کپ کا کرکٹ شائقین بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں تاہم جتنی شدت سے میگا ایونٹ کے جس بڑے مقابلے کا انتظار ہو رہا ہے وہ پاک بھارت ٹاکرا ہے جو 9 جون کو نیویارک میں کھیلا جائے گا۔ یہی وجہ ہے کہ پاک بھارت میچ کی ٹکٹیں ہزاروں ڈالرز میں فروخت ہورہی ہیں، سب سے کم ٹکٹ بھی 1320 ڈالرز میں مل رہی ہے۔

نیویارک میں پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کے شہریوں کی بہت بڑی تعداد رہائش پذیر ہے جبکہ اس میچ کے شائقین تو دنیا بھر میں موجود ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہر کوئی میچ کے سنسنی خیز لمحات کو براہ راست دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم کا رخ کرنا چاہتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹکٹوں کی بہت زیادہ مانگ کے باعث کم ترین درجے کا ٹکٹ بھی 1320 ڈالر میں مل رہا ہے جو نیویارک یانکیز کی مہنگی ترین ٹکٹ سے بھی کہیں زیادہ مہنگا ہے جبکہ ری سیل پلیٹ فارمز پر پاک بھارت ٹکٹیں 10ہزار ڈالر تک میں فروخت کے لیے پیش کی جارہی ہیں۔

واضح رہے غیر ملکی میڈیا  کے مطابق یہی وجہ ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اس میچ کے ٹکٹ کی قیمت نے دنیا میں بیس بال کے مہنگے ترین ٹکٹوں کی قیمت کو بھی بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ممبئی ساحل پر پھنسا 26 فٹ لمبا وہیل کا بچہ ریسکیو کے باوجود دم توڑ گیا

مریم نواز اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کی اہم ملاقات، بجٹ اجلاس، سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

وفاقی آئینی عدالت نے پولیس اصلاحات سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کا حکم کالعدم قرار دیدیا

خواتین کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے پر فضا علی کو برطانوی پارلیمنٹ میں ایوارڈ سے نواز دیاگیا

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

ویڈیو

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں