کم خرچ روم کولر: ’ اب اے سی بیٹری پر بھی چلا سکتے ہیں‘

جمعرات 23 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سخت گرمی میں اے سی چلانے کا سوچ کر ہی بجلی بل کا جھٹکا لگ جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ کم آمدنی اور متوسط طبقے کے لوگ گرمی تو برداشت کرتے ہیں لیکن اے سی نہیں خریدتے۔ لیکن اب پشاور کے مشہور ’کارخانو مارکیٹ‘ کے دکانداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس جدید ’اے سیز‘ دستیاب ہیں جن کا بجلی خرچ ایک روم کولر کے برابر ہے، آپ انہیں بیٹری پر بھی چلا سکتے ہیں۔

فرمان خان کی ’کارخانو مارکیٹ‘  میں دکان ہے، وہاں خریداروں کا ایک ہجوم نظر آتا ہے، جو سخت گرمی سے بچنے کے  لیے اے سی، روم کولر اور چارچ ہونے والے پنکھے کی خریداری کرتے نظر آتے ہیں۔

وی نیوز سے بات کرتے ہوئے فرمان نے بتایا کہ گرمی سے بچنے کے لیے اے سی خریدنا تو شہریوں کے لیے آسان ہے لیکن وہ مہنگی بجلی کے باعث بلوں کی ادائیگی کے باعث اے سی خریدنے سے کتراتے ہیں۔

تاہم فرمان نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس ایسے اے سی اور روم کولر موجود ہیں جنہوں نے خریداروں کے بلوں کی پریشانی اب ختم کر دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’ہمارے پاس مختلف اے سیز ہیں، جنہیں صرف 7 سو 50 واٹ بجلی کی ضرورت ہوتی ہے، یہ کم بجلی خرچ ہیں جس کے باعث آپ کا بل بھی بہت کم آتا ہے، اس کے علاوہ انکی خاصیت یہ ہے کہ یہ کولنگ بھی زیادہ دیتے ہیں۔‘

فرمان نے مزید بتایا کہ ان کے پاس اے سی کے علاوہ ایسے روم کولر بھی ہیں جو صرف 150 واٹ بجلی صرف کرتے ہیں اور ایچ باکس کی بدولت اے سی کے برابر کولنگ دیتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں سولر اور بٹیری پر بھی چلایا جا سکتا ہے۔

شمس بھی کارخانو مارکیٹ میں شاپ کا مالک ہیں۔ ان کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کی بدولت اب اے سی اور روم کولر بٹیری پر بھی چلائے جا سکتے ہیں اور سخت گرمی میں بجلی بل کی پرواہ کیے بغیر سکون کی نیند سو سکتے ہیں۔

اس حوالے سے دیکھے یہ ویڈیو رپورٹ۔۔۔۔۔۔۔۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp