5 فٹ کے مگر مچھ کو فلوریڈا میں ’گرفتاری‘ کا سامنا کیوں کرنا پڑا؟

جمعرات 23 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک معمر خاتون گھر پر 5 فٹ کے مگرمچھ کو ایک نوعیت کی گرفتاری کا سامنا کرنا پڑا جب مکان مالکہ کی جانب سے پولیس کو اپنے گھر کے احاطہ میں ایک جانور کی موجودگی کے بارے میں شکایت موصول ہوئی۔

جیکسن ویل شیرف کے دفتر کی جانب سے بتایا گیا کہ دو پولیس آفیسر کے پاس اٹلانٹک بولیوارڈ اور آرٹ میوزیم ڈرائیو کے قریب ایک 104 سالہ خاتون کے گھر پر مگر مچھ کی پریشان کن موجودگی کی شکایت کی بابت جوابی کارروائی کے ضمن میں بتانے کے لیے کافی ‘دُم’ ہے۔

مگر مچھ کی ’گرفتاری‘ کی ویڈیو میں ایک پولیس آفیسر کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ وہ اسے ہتھکڑی نہیں لگاسکتے، لیکن مگر مچھ کے لیے ان کے الفاظ تھے: ’آپ گرفتار ہیں، آپ کو ان دادیوں کو اکیلا چھوڑنا پڑے گا۔ ہم آپ کو شہر کے مرکز لے جائیں گے۔‘

یہ کہتے ہوئے کہ اسے ’گرفتار‘ نہیں کیا جاسکتا، پولیس آفیسر نے لائسنس یافتہ ٹریپر مائیک ڈریگیچ کو کال کیا، جنہوں بالآخر مگرمچھ کو ’حراست‘ میں لیتے ہوئے معمر خاتون کو موقع دیا کہ وہ مگر مچھ کو الوداع کہہ سکیں: سی یو لیٹر، ایلیگیٹر!

مگرمچھ کی گرفتاری پر آپ مزید حیرت زدہ نہ ہوں کیونکہ ٹریپر مائیک ڈریگیچ نے بتایا کہ ان کے دن بھر کا ’5 فٹ کیچ‘ نہ صرف زندہ ہے بلکہ خیریت سے ایک اور جگہ پر منتقل کردیا گیا ہے۔ شیرف آفس کے مطابق معمر خاتون کو پریشانی سے دوچار کرنیوالے مگرمچھ کو اس کے قدرتی ماحول میں آزاد کردیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp