ریچھ نے کیلیفورنیا ہائی وے پر ٹریفک روک دی

اتوار 19 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کیلیفورنیا کی ایک مرکزی شاہراہ پر رواں دواں ٹریفک اس وقت رک گئی جب ایک ریچھ جنگل سے بھٹک کر سڑک پر آگیا۔ کچھ گاڑیاں اس وجہ سے رک گئیں کہ شاید ریچھ سڑک پار کرنا چاہتا ہے جبکہ کچھ لوگ نظارے سے لطف اندوز ہونے کے لیے بھی رکے رہے۔

عینی شاہد ڈین کینس نے اس وقت ویڈیو بھی بنائی جب ریچھ شام 7 بجے سانتا کلیریٹا میں نیوہال ایونیو کے قریب مرکزی شاہراہ پر گھوم رہا تھا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریچھ سڑک پر گھوم رہا ہے اور ٹریفک رکی ہوئی ہے۔ جانور کچھ لمحوں کے لیے ارد گرد دیکھتا ہے، اس سے پہلے کہ وہ پیچھے مڑ کر پہاڑوں کی طرف لوٹ جائے۔

کینس نے مقامی ٹی وی چینل کو ویڈیو بھجوائی اور بتایا کہ لینڈ کروزر پر سوار دو مسافروں نے ریچھ کے لیے ہمدردی اور صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹریفک رکوائی۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا تھا کہ بھالو (ریچھ) کچھ الجھن کا شکار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp