بجٹ 2024-25: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہوسکتا ہے؟

جمعرات 23 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کے آئندہ مالی سال 25-2024  کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا۔ سالانہ بجٹ کا حجم 1700 ارب روپے سے زائد کا رکھا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ معاہدے کے تحت صوبائی بجٹ 100 ارب روپے تک سرپلس ہوگا۔ آئندہ مالی سال کے صوبائی بجٹ میں ترقیاتی کاموں کے لیے 300 ارب روپے سے زائد رقم رکھی گئی ہے۔

سالانہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ اور صحت کارڈ کے لیے 28 ارب روپے سے زائد کا فنڈ تجویز کیا گیا ہے۔ بجٹ میں 3 سال سے خالی آسامیوں کو پُر کرنے کے بجائے ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

بجٹ میں بی آر ٹی کے لیے ڈھائی ارب روپے تک سبسڈی فنڈ مختص کرنے اور اس کے کرایوں  میں فی اسٹاپ 5 سے 10 روپے اضافہ کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

کوئی نیا ٹیکس نہیں

بجٹ میں نئے ٹیکس لگانے کے بجائے موجودہ  ٹیکسوں میں رد و بدل کیا گیا ہے، صوبے میں اراضی کے انتقال پرمختلف ٹیکسز 6 فیصد سے کم کر کے 3 فیصد پرلانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

محکمہ خزانہ نے صوبائی بجٹ میں تمباکو خریدنے والے کمپنیوں پر ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ، بجٹ میں چشمہ رائٹ بینک کینال منصوبے کے لیے 2 ارب روپے جبکہ 90 فیصد فنڈ جاری منصوبوں کے لیے مختص کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔

صوبائی حکومت نے سالانہ بجٹ میں نوجوانوں کے لیے آسان شرائط پر قرضوں کے لیے  10 ارب روپے سے زائد کے فنڈز مختص کیے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

9 مئی میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے تاکہ مستقبل میں ایسا کوئی واقعہ دوبارہ نہ ہو، فیصل کریم کنڈی

بنگلہ دیش کے قومی سلامتی کے مشیر کی واشنگٹن میں امریکی حکام سے اہم ملاقاتیں، دوطرفہ اقتصادی تعان پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر اطلاعات کی عشرت فاطمہ کے گھر آمد، پی ٹی وی میں بطور مینٹور شمولیت کی پیشکش

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے برقرار

بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا اسلام آباد میں داخلہ آج رات 12 بجے کے بعد ممنوع

ویڈیو

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

مردان کے ریڈ بلڈ بیڑوچ مالٹے کی خاص بات کیا ہے؟

وی ایکسکلوسیو: نہ کوئی ونڈر بوائے آرہا ہے نہ ٹیکنوکریٹس اس ملک کے مسائل حل کرسکتے ہیں: مصدق ملک

کالم / تجزیہ

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘

ٹرمپ کی اخلاقی جڑیں

کریٹیکل منرلز، دنیا کی سب سے بڑی مائننگ کمپنی کونسی، ریکوڈک فیصلہ کن