پی ٹی آئی سیکریٹریٹ پر قانون کے مطابق کارروائی کی گئی، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ

جمعہ 24 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی سیکریٹریٹ پر کی گئی کارروائی کی حوالے سے تفصیلات لی ہیں، یہ سی ڈی اے کا ذاتی فیصلہ تھا، سی ڈی اے نے شہر کا نظم وضبط قانون کے تحت رکھنا ہے اور سینیٹ اسٹیڈنگ کمیٹی نے بھی سی ڈی اے کو کہا تھا کہ تجاوزات پر کام تیز کریں۔

وزیر قانون نے کہا کہ اس حوالے سے پی ٹی آئی کو 2020 میں نوٹس دیا گیا جو باربار دہرایا گیا، پچھلے سال انہیں دوبارہ یاد دہانی کروائی گئی کہ 2 فلور بغیر منظوری کے بنائے گئے ہیں اور آخری بار انہیں 10 مئی کو نوٹس بھیجا گیا جس کے بعد کارروائی کی گئی۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی دفتر پر کارروائی قانون کے تحت کی گئی ہے، ان کے پاس موقع تھا کہ وہ ان نوٹسز کو عدالت میں چیلنج کر لیتے تو اس پر حکم امتناع مل جاتا۔ پی ٹی آئی کو پبلک ایریا میں رکھے گئے کنٹینرز ہٹانے کے لیے نوٹس دیا گیا تھا، عوامی مقامات پر کنٹینر اور شیڈ بنانے سے لوگوں کو مسائل کا سامنا ہے۔

وزیرقانون نے کہا کہ یہ لوگ اپنے گریبان میں جھانکیں، کیا سابق وزیراعظم کے گھر پر سیڑھیاں لگا کر کمانڈوز کو نہیں بھیجا گیا؟ کیا سابق صدر کی ہمشیرہ کو اسپتال سے گرفتار نہیں کیا گیا؟ قومی اسمبلی کے معزز رکن کو 15 کلو گرام ہیروئین کے کیس میں گرفتار نہیں کیا گیا؟ کیا اس سے زیادہ کوئی بھونڈی حرکت ہوسکتی ہے اور جس وزیر نے کلمہ پڑھ کر کہا کہ میرے پاس شواہد موجود ہیں تو انہوں نے عدالت میں شواہد کیوں پیش نہیں کیے۔

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو مالی مشکلات کا سامنا ہے، فنڈنگ والے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں، مظفرآباد مانسہرہ موٹرویز پر کام چل رہا ہے، این ایچ اے سڑکوں پر کام کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی: شاہین آفریدی نے بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا

بین الاقوامی ذرائع نے ٹرمپ اور شہباز کی ملاقات کو کیسے کور کیا؟

وزیر دفاع خواجہ آصف کا ٹوئٹ: 2025 کو پاکستان کی بڑی کامیابیوں کا سال قرار

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی