این ایچ اے نے قومی شاہراہوں پر ٹول ٹیکس میں اضافہ کردیا۔ جس کا نوٹیکفیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق قومی شاہراہوں پر کار کے ٹول ٹیکس 30 سے بڑھا کر 40، ویگن کا 50 سے بڑھا کر 70 روپے کر دیا گیا۔ قومی شاہراہوں پر بسوں کا ٹول ٹیکس 100 سے بڑھا کر
130 جبکہ آرٹیکولیٹڈ ٹرکوں کا 250 سے بڑھا کر 350 کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ این 55 کوہاٹ ٹنل پر کار کے لیے ٹیکس 100، ویگن کے لیے 320 جبکہ ٹرک کے لیے 600 روپے ہوگا۔ اسلام آباد تا پشاور موٹروے پر کار کے لیے ٹیکس 350، 12 سیٹر ویگن کے لئے 550 روپے کر دیا گیا۔ایم 1 موٹروے پر بس کے لیے ٹول ٹیکس 1000 روپے کر دیا گیا۔
ایم 3 لاہور تا عبدالحکیم موٹروے پر کار کے لیے ٹول ٹیکس 500، ویگن کے لیے 750 روپے کر دیا گیا۔ ایم 3 موٹروے پر ٹرک کے لیے ٹول ٹیکس 2100 سے 2500 روپے کر دیا گیا
ایم 4 پنڈی بھٹیاں ، فیصل آباد تا ملتان موٹروے پر بھی ٹول ٹیکس میں اضافہ کیا گیا ہے۔
ایم 4 موٹروے پر کار کا ٹول ٹیکس 650 ، ویگن کا ٹول ٹیکس 1000 روپے کر دیا گیا۔ ایم 4 موٹروے پر ٹرکوں کا ٹول ٹیکس 2600 سے 3200 روپے متعین کیا گیا ہے۔ایم 5 موٹروے پر کار کا ٹول ٹیکس 900، ویگن کا 1300 جبکہ ٹرکوں کا 3500 سے 4500 روپے مقرر کردیا گیا ہے۔
ایم 4 موٹروے پر کار کا ٹول ٹیکس 550، بس کا ٹول ٹیکس 1900 روپے مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔