اسلام آباد میں پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک پر قائم مشترکہ ورکنگ کمیٹی کے 13واں اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں کراچی تا پشاور ریلوے لائن کو جدید بنانے کے منصوبے ایم ایل ون کی بڈنگ پر اتفاق کرلیا گیا۔
مزید پڑھیں
سی پیک کے ضمن میں ہونے والی اس تازہ پیش رفت کے حوالے سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک کے تحت ایم ایل ون منصوبے کی بڈنگ پر اتفاق ہوا ہے جسے وزیر اعظم کے دورہ چین کے دوران حتمی شکل دی جائے گی۔
احس اقبال کے مطابق ایم ایل ون کے منصوبے پر 6 ارب 80 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی، یہ منصوبہ مرحلہ وار مکمل ہو گا۔
زرعی صنعتی اور مائننگ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق
وفاقی وزیر کے کے مطابق پک چین مشترکہ اجلاس میں دونوں ملکوں کے درمیان پن بجلی کے 1800 میگاواٹ منصوبوں کی تکمیل سمیت سی پیک کے دوسرے فیز کے تحت زرعی صنعتی اور مائننگ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک کے تحت پاکستان میں لگائے گئے چین کے بجلی منصوبوں کے پاکستان کی طرف بقایاجات 500 ارب روپے سے زائد ہو چکے ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پاک چین دوستی بہت گہری اور پکی ہے، کوئی اور ملک ہوتا تو اب تک پاکستان کو عالمی ثالثی عدالت میں لے جا چکا ہوتا۔