انگلینڈ کے چڑیا گھر سے فرار ہونے والی ’ریزو‘ پکڑی گئی

ہفتہ 25 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انگلینڈ کے چڑیا گھر سے فرار ہونے والے ریزو کو تلاش کرلیا گیا، اس عجیب و غریب جانور کو چڑیا گھر کی انتظامیہ نے پکڑ کر قرنطینہ کردیا ہے۔

انگلینڈ کے ہمسلی کنزرویشن سینٹر نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا کہ وسطی امریکی ٹائرا نیسل جس کا نام ریزو ہے، جالی کو نقصان پہنچا کر فرار ہوگئی تھی، مفرور ریزو کی تلاش کے لیے ہماری ٹیم سرگرم رہی اور 5 دن کی تلاش کے بعد اسے ڈھونڈ نکلانے میں کامیاب رہی، اب اسے پکڑ کر واپس چڑیا گھر میں پہنچا دیا گیا ہے۔

چڑیا گھر کے منتظمین نے کہا ہے کہ ریزو کو کچھ دنوں کے لیے قرنطینہ میں رکھا جائے گا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ فرار کے دوران کسی انفکیشن یا بیماری کا شکار تو نہیں ہوئی، اطمینان کے بعد اسے اس کے ساتھی کینیکی کے ساتھ دوبارہ ملا دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس عجیب و غریب جانور کو ٹائرا کہا جاتا ہے، جو ایرا باربرا جینس سے ہے، یہ جانوروں کے نیزل خاندان سے تعلق رکھنے والا ایک ہمنوورس جانور ہے، ایرا باربرا جینس میں یہ واحد نوع ہے۔

وسطی امریکا میں یہ جانور ٹولو مکو اور پیری کو لگیرو کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، جنوبی امریکا کے ملک ہونڈوراس میں اسے motete ، برازیل میں ایرارا، جزیرہ نما یوکاتان میں سان ہول یا بوڑھا آدمی، جزیرہ ٹرینیڈاڈ میں ووڈز ڈاگ اور چین بائیوس کے ناموں سے جانا جاتا ہے، ایرا جینس کا نام بولیویا اور پیرو میں جانور کے مقامی نام سے لیا گیا ہے، جبکہ باربرا کا مطلب ‘عجیب’ یا ‘غیر ملکی’ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور عظمیٰ بخاری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر

پی ٹی آئی چیئرمین نے وزیراعظم سے ملاقات اور مذاکرات کے دعوے کی تردید کر دی

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں فوری جنگ بندی پر اتفاق

زمین کے اندر چھپا پانی، وہ راز جس نے دنیا کو عالمگیر آگ سے بچایا

ڈھاکا ایئرپورٹ: دھند کے باعث پروازوں کا نظام متاثر، متعدد بین الاقوامی پروازیں متبادل ہوائی اڈوں پر منتقل

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی